تازہ ترین

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز پر فکس ٹیکس لگانے کا فیصلہ

پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز...

چمن میں طوفانی بارش، ڈیم ٹوٹ گیا، مختلف حادثات میں 7 افراد جاں بحق

چمن: بلوچستان کے ضلع چمن میں طوفانی بارشوں نے...

"ایشیا کپ ضرور جیتنا ہے” فاسٹ بولرز کی گفتگو وائرل

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے قومی ٹیم کے فاسٹ بولرز شاہین شاہ آفریدی، نسیم شاہ اور حارث رؤف کی گفتگو کی ویڈیو شیئر کردی۔

ایشیا کپ سپر فور مرحلے میں افغانستان کے خلاف میچ سے قبل قومی بولرز شاہین شاہ آفریدی، حارث رؤف اور نسیم شاہ کے ورچوئل گفتگو کی گئی جس میں نسیم شاہ نے ساتھی بولرز کو بولنگ کے گُر بتائے۔

شاہین شاہ آفریدی نے دونوں بولرز سے محمد رضوان کی خیریت بھی دریافت کی۔

شاہین آفریدی کا کہنا تھا کہ دور ہونےکے باوجود آپ لوگ میرے قریب ہو، شاہین کے پوچھنے پر حارث نے جواب دیا کہ رضوان بھائی کافی بہتر ہیں۔

لندن میں موجود شاہین نے کہا کہ تیزی سے انجری سے صحت یاب ہورہا ہوں ویٹ ٹریننگ شروع کررہا ہوں جلد بولنگ بھی شروع کردوں گا۔

شاہین شاہ نے ساتھی کھلاڑیوں سےکہا کہ نیوزی لینڈ سیریز میں ضرور ملیں گے، ایشیا کپ ضرور جیتنا ہے۔

حارث رؤف سے شاہین آفریدی کا کہنا تھا کہ حارث آپ کو بولنگ کرتے دیکھ کر اچھا لگا بس آپ آخری اوورز میں یارکرز زیادہ کرو۔

نسیم شاہ کا کہنا تھا کہ شاہین آپ کو ہم سب گراؤنڈ میں مِس کر رہے ہیں، دعا ہے آپ جلد فٹ ہوں۔

Comments

- Advertisement -