جمعرات, اگست 13, 2026
اشتہار

ویڈیو: شاہین آفریدی نے اپنے ’عزائم‘ کا اظہار کردیا

اشتہار

حیرت انگیز

شاہین شاہ آفریدی نے ٹوئٹر پر ایک ویڈیو شیئر کرتے ہوئے سری لنکا کے خلاف آئندہ ٹیسٹ سیریز میں اپنی ممکنہ غیر موجودگی کی خبروں کو مسترد کر دیا۔

فوٹیج میں دکھایا گیا ہے کہ شاہین سرخ گیند کے ساتھ پریکٹس کرتے ہوئے کھیل کے طویل فارمیٹ میں واپسی کے لیے اپنی بے تابی کا اظہار کر رہے ہیں۔

ٹوئٹ میں شاہین نے کہا کہ سرخ گیند ٹیسٹ کرکٹ میں ایک منفرد احساس اور اہمیت رکھتی ہے۔

اس سے قبل ایک مقامی میڈیا آؤٹ لیٹ نے کہا تھا کہ شاہین آئندہ ون ڈے ورلڈ کپ سے قبل اپنے کام کے بوجھ کی وجہ سے جولائی میں سری لنکا کے خلاف ٹیسٹ سیریز چھوڑ سکتے ہیں۔

تاہم شاہین کی ویڈیو ان رپورٹس کی نفی کرتی نظر آتی ہے جس سے ان کے ٹیسٹ میچوں میں شرکت کا ارادہ ظاہر ہوتا ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں