The news is by your side.

شاہین آفریدی نے اہم اعزاز اپنے نام کرلیا

سڈنی: جنوبی افریقا کے خلاف اہم ترین میچ میں قومی ٹیم کے فاسٹ بولر شاہین آفریدی نے بڑا اعزاز حاصل کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان کے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی نے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں 50 وکٹیں مکمل کرلیں۔

انہوں نے یہ اعزاز جنوبی افریقی بیٹر رائلی روسو کو آؤٹ کرنے کے بعد اپنے نام کیا، اس اہم ترین میچ میں شاہین نے مجموعی طور پر 3 وکٹیں حاصل کیں۔

شاہین آفریدی نے یہ کارنامہ 44 میچز کھیل کر حاصل کیا، اسی کے ساتھ ہی وہ ٹی ٹوئنٹی میں 50 وکٹیں لینے والے پاکستان کے 11 ویں بولرز بنے۔

اس سے قبل رواں سال ستمبر میں قومی ٹیم کے فاسٹ بولر حارث رؤف نے بھی اپنی 50 وکٹیں مکمل کیں تھی، حارث رﺅف نے کیریئر کے 39 ویں میچ میں 50 وکٹوں کا سنگ میل عبور کیا۔

اس سے قبل عمر گل نے 36، سعید اجمل نے 37، حسن علی نے 38 میچز میں پچاس وکٹیں مکمل کیں۔

یہ بھی پڑھیں:  افتخار احمد نے ورلڈکپ میں ریکارڈ بنا دیا

ان کے ساتھ ساتھ محمد عامر اور شاداب خان نے بھی 41، 41 میچز میں 50 وکٹوں کا سنگ میل عبور کیا تھا۔

ان کے علاوہ پاکستان کرکٹ ٹیم کے شاہد آفریدی، محمد حفیظ، عماد وسیم اور سہیل تنویر بھی ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں 50 وکٹیں لے چکے ہیں۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے ایک ٹوئٹ میں شاہین آفریدی کو سنگ میل عبور کرنے پر مبارکباد دی گئی ہے۔؎

Comments

یہ بھی پڑھیں