(30 ستمبر 2025): ایشیا کپ میں پاکستان کی جانب سے سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے قومی پیسر شاہین شاہ آفریدی کو بڑا اعزاز مل گیا ہے۔
قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان، حالیہ ایشیا کپ میں سب سے زیادہ پاکستان کی جانب سے سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے اور گرین شرٹس کو تن تنہا اپنی کارکردگی سے کئی میچز میں فتوحات دلانے والے شاہین شاہ آفریدی کو عالمی سطح پر بڑا اعزاز مل گیا ہے۔
پاکستانی فاسٹ بولر جو آسٹریلیا کی کرکٹ لیگ بگ بیش لیگ میں پہلی بار کھیل رہے ہیں اور برسبین ہیٹ کی نمائندگی کریں گے۔ ان کے نام سے سے گابا اسٹیڈیم میں شاہین شاہ آفریدی کے نام سے فین بے قائم کیا جائے گا۔
شاہین شاہ آفریدی بے کے لیے ٹکٹوں کی فروخت جلد شروع کر دی جائے گی۔ پاکستانی کمیونٹی اور کرکٹ شائقین بی بی ایل میں ان کی موجودگی کا جشن منا سکیں گے۔
برسبین ہیٹ کے گابا میں پانچ ہوم میچز شیڈول ہیں اور شاہین شاہ آفریدی بے 19، 27 دسمبر، 2، 10 اور 18 جنوری کو شیڈول میچز میں فعال ہوگا۔
دوسری جانب پی سی بی نے آج قومی کھلاڑیوں کے غیر ملکی لیگز کھیلنے کے این او سی معطل کر دیے ہیں، جس کے بعد شاہین آفریدی سمیت کئی کھلاڑیوں کی بگ بیش لیگ میں شرکت مشکوک ہوگئی ہے۔
پی سی بی نے بابراعظم، شاہین آفریدی، محمد رضوان اور فہیم اشرف کو آسٹریلیا کی بگ بیش لیگ میں شرکت کے لیے این او سی جاری کیے تھے۔
علی حسن اے آروائی نیوز سے اسپورٹس رپورٹر کی حیثیت سے وابستہ ہیں اور کھیلوں کے معاملات میں گہری دلچسپی رکھتے ہیں




