تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

شاہین اور اسٹارک میں کس کا یارکر خطرناک؟ ولیمسن نے فیصلہ سنا دیا

نیوزی لینڈ کے کپتان کین ولیمسن نے شاہین آفریدی کے یارکر کو مچل اسٹارک کے یارکر سے بہتر قرار دے دیا۔

کرکٹ ویب سائٹ نے کین ولیمسن سے پوچھے گئے سوالات کی ویڈیو شیئر کی ہے جس میں ان سے مختلف پلیئرز سے متعلق رائے لی گئی۔

کیوی کپتان سے شاہین شاہ آفریدی اور مچل اسٹارک کے یارکر سے متعلق کا پوچھا گیا کہ تو انہوں نے کہا کہ دونوں کے یارکرز ایک جیسے ہی ہوتے ہیں۔

لیکن چند لمحے سوچنے کے بعد انہوں نے شاہین شاہ آفریدی کے یارکر کا انتخاب کیا۔

کین ولیمسن سے دنیائے کرکٹ کے اسٹائلش بلے بازوں بابراعظم اور ویرات کوہلی کی کور ڈرائیو میں سے کسی ایک کا انتخاب کرنے کا کہا گیا تو انہوں نے ویرات کوہلی کے حق میں اپنا فیصلہ سنایا۔

Comments

- Advertisement -