قومی ٹیم کے نوجوان فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی ایشیا کپ اور انگلینڈ کے خلاف ہوم سیریز سے انجری کی وجہ سے باہر ہوگئے۔
قومی ٹیم کے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی کو انجری کے سبب آرام کا مشورہ دیا گیا ہے جس کے بعد ان کی جگہ حسن علی کو ایشیا کپ اسکواڈ کا حصہ بنائے جانے کا امکان ہے۔
شاہین شاہ آفریدی نے ٹویٹر پر لکھا کہ ’ہماری پلیئنگ الیون کا ہر کھلاڑی میچ ونر ہے، میں اپنی ٹیم کی ایشیا کپ میں شرکت کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتا ہوں۔
انہوں نے لکھا کہ ’مداحوں کے لیے میری جلد صحت یابی کے لیے مجھے اپنی دعاؤں میں رکھیں۔ میں جلد واپس آؤں گا انشاء اللہ۔
Every player of our playing 11 is a match winner. Wishing my team the best of luck for upcoming Asia Cup.
To the fans, keep me in your prayers for my quick recovery. I'll be back soon Inshallah pic.twitter.com/jW9gGpWWQX
— Shaheen Shah Afridi (@iShaheenAfridi) August 20, 2022