بدھ, اپریل 15, 2026
اشتہار

نوجوان کھلاڑیوں کو آخر تک سپورٹ کروں گا، شاہین آفریدی

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستان ون ڈے ٹیم کے کپتان شاہین آفریدی کا کہنا ہے کہ نوجوان کھلاڑیوں کو آخر تک سپورٹ کروں گا۔

بنگلادیش کے خلاف پہلے ون ڈے میچ میں شکست کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کپتان شاہین آفریدی نے کہا کہ نوجوان ٹیم ہے، تھوڑا وقت دینا ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ اچھے آغاز کے بعد ناہید رانا نے شاندار بولنگ کی، کوشش کریں گے اگلے دونوں میچ جیت کر سیریز اپنے نام کریں۔

کپتان نے کہا کہ ون ڈے میں پارٹنر شپ کی ضرورت ہوتی ہے، فیلڈنگ اور بولنگ میں بھی بہتری لانا ہوگی۔

یہ پڑھیں: پہلا ون ڈے: بنگلادیش نے پاکستان کو 8 وکٹوں‌ سے شکست دے دی

واضح رہے کہ بنگلادیش نے پہلے ون ڈے میچ میں پاکستان کو باآسانی 8 وکٹوں سے شکست دے کر تین میچوں کی سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل کرلی ہے۔

میرپور میں کھیلے گئے میچ میں بنگلادیش نے پاکستان کی جانب سے دیا جانے والا 115 رنز کا ہدف 16ویں اوور میں 2 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔

نجم الحسن شنٹو 27 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، سیف حسان 4 رنز بنا کر شاہین آفریدی کا نشانہ بنے، تنزید حسن نے 67 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی، لٹن داس 3 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔

پاکستان کی جانب سے شاہین آفریدی اور محمد وسیم جونیئر نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں