سب کام وزیراعظم نے نہیں کرنے ہم نے بھی قدم بڑھانا ہے ، شاہد آفریدی
The news is by your side.

Advertisement

سب کام وزیراعظم نے نہیں کرنے ہم نے بھی قدم بڑھانا ہے، شاہد آفریدی

کراچی: قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے سندھ حکومت باتیں بڑی بناتی ہے مگر نتائج کچھ نہیں دیتی، ہم سب کی آخری امید وزیراعظم عمران خان ہیں، سب کام وزیراعظم نے نہیں کرنے ہم نے بھی قدم بڑھانا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ملک بھر میں تعلیم کو فروغ دینے کیلئے نجی یونیورسٹی نے سی ہنڈریڈ تھنک ٹینک ایجوکیشن کمیٹی کا شاہد آفریدی کو برانڈ ایمبسیڈر مقرر کردیا۔

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے یونیورسٹی میں سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہم سب کی آخری امید وزیراعظم عمران خان ہیں، کراچی ترقی کرےگا تو پورا پاکستان مضبوط ہوگا، سب کام وزیر اعظم نے نہیں کرنے ہم نے بھی قدم بڑھانا ہے۔

آفریدی نے سندھ حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا سندھ حکومت باتیں بڑی بناتی ہے مگر نتائج کچھ نہیں دیتی، سندھ کوآگےبڑھانا ہے تو تکنیکی ماہرین کو آگے لانا ہوگا، چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو سے معاملے پر بات ہوئی ہے، جن علاقوں میں تعلیم نہیں وہاں موبائل اور انٹرنیٹ موجود ہے۔

مزید پڑھیں : اوورسیزپاکستانی بڑھ چڑھ کر ڈیم فنڈ میں حصہ لیں، شاہد آفریدی کا ٹویٹ

ان کا کہنا تھا شہر اور ملک کو سنوارنے کیلئے وزیراعظم کو سپورٹ کرنا ہے۔ عوام کی امیدیں عمران خان سے وابستہ ہیں۔

ایشیا کپ کے حوالے سے بوم بوم آفریدی نے کہا کہ سرفراز احمد بہترین انداز سے ٹیم کو لیڈ کررہے ہیں اگر وہ ایسے ہی ٹیم کو لے کر چلے تو ایشیا کپ میں جیت یقینی ہے۔

سابق کپتان کا سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ڈیفنس ڈے کی ویڈیو پر وضاحت کرتے ہوئے کہنا تھا نسوار نہیں بلکہ سونف اور خوشبو کھائی تھی، گرین پیکٹ میں تارا سپاری تھی، جو ویڈیو وائرل ہوگئی۔

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں