کراچی: ٹی 20 ورلڈ کپ 2026ء میں بھارت کی جیت پر پاکستان کی قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے ردِعمل کا اظہار کیا ہے۔
شاہد آفریدی نے ٹی20 ورلڈ کپ کے فائنل سے متعلق اپنے ویڈیو بیان میں کہا ہے کہ بھارت اس ٹائٹل کا مکمل حق دار تھا کیونکہ اس کی ٹیم کا کمبینیشن بہترین تھا اور بینچ پر موجود کھلاڑی بھی پلیئنگ الیون جتنے مضبوط تھے، مضبوط بینچ کسی بھی بڑی ٹیم کی کامیابی کی بنیاد ہوتی ہے۔
Shahid Afridi said:
“India deserved to win. 🇮🇳🏆 The Indian team played like true champions throughout the entire tournament.” 👏🔥#INDvsNZ pic.twitter.com/Hszi3wMiig— Khan (@ccricket713) March 9, 2026
شاہد آفریدی نے ابھیشک شرما اور ایشان کشن کی کارکردگی کو سراہا جبکہ جسپریت بمراہ کو بھارتی بولنگ کا ستون قرار دیا۔
اس کے علاوہ سنجو سیمسن کی بیٹنگ کو ذمے دارانہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ اُنہوں نے موقع ملنے پر بہترین کارکردگی دکھائی اور ٹیم کی جیت میں بنیادی کردار ادا کیا۔
بھارت کو ورلڈ کپ جتوانے والے سابق کرکٹر سری لنکا کے ہیڈ کوچ مقرر!
واضح رہے کہ بھارت نے فائنل میں نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے بیٹنگ کی اور 20 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 255 رنز کا پہاڑ کھڑا کردیا تھا، جواب میں نیوزی لینڈ کی ٹیم 159 رنز پر ڈھیر ہو گئی تھی۔
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں


