سابق کپتان شاہد آفریدی نے فاسٹ بولر شاہین آفریدی کو اہم مشورہ دے دیا۔
نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا کہ ہم نے شروع میں بولنگ اچھی نہیں کی، شاہین کافی عرصے سے کھیل رہا ہے انہیں پچ کو پڑھنا چاہیے کہ کہاں سے سپورٹ مل رہی ہے اور زیادہ سے زیاہ بولنگ کس ایریا میں کرنی ہے۔
انہوں نے کہا کہ آپ ہر پچ پر شروع میں وکٹ لینے کے لیے نہیں جاتے، اگر بیٹسمین تیار ہے کہ مجھے پہلی گیند آنی ہی ادھر ہے، شاہین کو چاہیے کہ پہلے لائن پکڑے۔
شاہد آفریدی نے کہا کہ شاہین نے آسٹریلیا کے خلاف حالیہ سیریز میں زبردست لائن و لینتھ کے ساتھ بولنگ کی ہے، شروع میں انہوں نے دو گیندیں باہر کیں پھر اچانک ہی ایک گیند اندر کردی۔
سابق کپتان نے کہا کہ جب بیٹسمین تیار ہے کہ پہلی گیند اندر ہی آنی ہے تو خدا کے لیے ایسا نہ کیا کریں، آپ کو وکٹ لینے کے لیے محنت کرنی پڑتی ہے ایسا نہیں ہوسکتا ہے کہ معجزہ ہوجائے گا۔
انہوں نے کہا کہ سلمان مرزا نے ویری ایشن کے ساتھ بہت اچھی بولنگ کی ہے، انہوں نے کنڈیشن اور پچ کے مطابق اوورز کروائے ہیں، تین، تین گیندیں وہ کٹر کررہے تھے۔
شاہد آفریدی نے کہا کہ آج کل کی پچز بیٹرز کے فیور میں جاتی ہیں لیکن بولرز کے پاس اسکلز کا ہونا بہت ضروری ہے۔
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں


