لاہور(12 فروری 2026): قومی ٹیم کے سابق آل راؤنڈر شاہد آفریدی نے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی کو کارکردگی بہتر بنانے کے لیے اہم مشورہ دیا ہے۔
قومی ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی کو اپنی کارکردگی مزید نکھارنے کے لیے اہم مشورے دیتے ہوئے کہا ہے کہ شاہین کو اب اپنی بولنگ میں پچ کی صورتحال کے مطابق تبدیلی لانی چاہیے۔
نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے سابق کپتان شاہد آفریدی نے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی کو اپنی کارکردگی مزید نکھارنے کے لیے اہم مشورے دیتے ہوئے کہا ہے کہ شاہین کو اب اپنی بولنگ پچ کی صورتحال کے مطابق تبدیلی کرنی چاہیے۔
شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ شاہین ایک تجربہ کار بولر ہیں، انہیں اب پچ کو پڑھ کر بولنگ کرنی چاہیے اور صرف پہلے ہی اوور میں وکٹ لینے کی دھن میں نہیں رہنا چاہیے۔
انہوں نے زور دیا کہ شاہین کو پہلے اپنی لائن اور لینتھ پر توجہ دینی چاہیے اور بیٹسمین کو سیٹ ہونے سے پہلے اپنی حکمت عملی سے مشکل میں ڈالنا چاہیے۔
شاہد آفریدی نے آسٹریلیا کے خلاف حالیہ سیریز کی مثال دیتے ہوئے کہا کہ وہاں شاہین نے بہت سمجھداری دکھائی، انہوں نے پہلے چند گیندیں باہر نکالیں اور پھر اچانک اندر آتی گیند پر وکٹ حاصل کی، یہی وہ اسکلز ہیں جن پر انہیں مستقل مزاجی دکھانی ہوگی۔
سابق کپتان نے مزید کہا کہ آج کل کی کرکٹ میں پچز بیٹرز کے لیے سازگار ہوتی ہیں، اس لیے بولر کو صرف معجزے پر بھروسہ کرنے کے بجائے اپنی مہارت اور منصوبہ بندی پر کام کرنا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ میچ صرف پہلے دو اوورز کا نہیں ہوتا بلکہ پورے کھیل کے دوران وکٹ لینے کے مواقع پیدا کرنے پڑتے ہیں۔
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں


