کراچی (11 جنوری 2026): کرکٹ اسٹارز اور آپس میں سسر اور داماد شاہد آفریدی اور شاہین شاہ آفریدی نے بار بی کیو پارٹی کر کے سردی میں موسم گرما دیا۔
اس وقت کراچی سمیت ملک بھر میں کڑاکے کی سردی پڑ رہی ہے۔ ایسے میں سوشل میڈیا پر سابق کپتان شاہد خان آفریدی اور ان کے داماد قومی پیسر شاہین شاہ آفریدی کی بار بی کیو کی تصاویر وائرل ہو رہی ہیں۔
ان وائرل تصویر میں جہاں بار بی کیو دیکھنے والوں کے منہ میں پانی لا رہا ہے، وہیں یہ منظر سردی کی شدت میں کمی کا نظارہ بھی پیش کر رہا ہے۔
شاہد آفریدی کے گھر کے وسیع لان میں بار بی کیو سے اٹھتے سفید دھوئیں کے مرغولے اور دونوں شخصیات کا سیخ کباب اور دیگر بار بی کیو کھانے بناتے دکھائی دے رہے ہیں۔
ایک تصویر میں شاہد آفریدی نے اپنے نواسے (شاہین شاہ اور اقصیٰ) کے بیٹے کو بھی گود میں لیا ہوا ہے، تاہم یہ تصویر عقب سے لی گئی ہے۔
بگ بیش لیگ میں گھٹنے کی انجری کا شکار ہونے کے بعد ون ڈے ٹیم کے کپتان قومی پیسر شاہین شاہ آفریدی اس وقت ری ہیب کے مرحلے سے گزر رہے ہیں۔ فاسٹ بولر نے آئندہ ہفتے سے بولنگ دوبارہ شروع کرنے کا اعلاقن بھی کر رکھا ہے۔
واضح رہے کہ شاہین شاہ آفریدی کو اگلے ماہ 7 فروری سے شروع ہونے والے ابتدائی قومی اسکواڈ میں شامل کیا گیا ہے۔ آئی سی سی کو ابتدائی اسکواڈ کی بھیجی گئی فہرست میں پی سی بی 30 جنوری تک اپنی مرضی سے ردوبدل کر سکتا ہے۔ اس کے بعد کسی بھی کھلاڑی کی تبدیلی کے لیے آئی سی سی کی ٹیکنیکل کمیٹی کی منظوری درکار ہوگی۔
ریحان خان کو کوچہٌ صحافت میں 25 سال ہوچکے ہیں اور ا ن دنوں اے آر وائی نیوز سے وابستہ ہیں۔ملکی سیاست، معاشرتی مسائل اور اسپورٹس پر اظہار خیال کرتے ہیں۔ قارئین اپنی رائے اور تجاویز کے لیے ای میل [email protected] پر بھی رابطہ کر سکتے ہیں۔






