تازہ ترین

کچے کے ڈاکوؤں کو اسلحہ فراہم کرنیوالے 3 پولیس افسران سمیت 7 گرفتار

کراچی : پولیس موبائل میں جدید اسلحہ سندھ اسمگل...

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

شاہد آفریدی نے پی سی بی سلیکشن کمیٹی سے معذرت کرلی

کراچی: قومی ٹیم کے عبوری چیف سلیکٹر شاہد خان آفریدی نے مصروفیات کے باعث پی سی بی سلیکشن کمیٹی سے معذرت کرلی۔

نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے قومی ٹیم کے سابق شاہد خان آفریدی نے کہا کہ مصروفیات کے باعث پی سی بی میں ذمہ داریاں نہیں نبھا سکوں گا، انڈر 19 کرکٹ کے لیے میری خدمات حاضر ہیں۔

انہوں نے کہا کہ نجم سیٹھی کو بتادیا تھا کچھ دن پہلے شکیل شیخ نے پوچھا تو انہوں بھی بتایا کہ مصروفیات زیادہ ہیں  ٹائم دے پاؤں گا۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ملک میں کوچز ہیں ان کی خدمات حاصل کی جاسکتی ہیں۔شاہد آفریدی مزید کہا کہ چیلنجز کو فیس کرنے میں مزہ آتا ہے ہمیشہ اچھی ٹیم کے ساتھ کرکٹ کھیلی ہے۔

واضح رہے کہ شاہد آفریدی کو نیوزی لینڈ کے خلاف ہوم سیریز کے لیے عبوری سلیکشن کمیٹی کا چیئرمین مقرر کیا گیا تھا۔

پاکستان کرکٹ بورڈ اور پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی کے چیئرمین نجم سیٹھی نےعبوری سلیکشن کمیٹی کا اعلان کیا تھا عبوری سلیکشن کمیٹی کے چیئرمین شاہد آفریدی تھے جب کہ عبد الرزاق، راؤ افتخار رکن اور ہارون رشید کنوینر ہیں جبکہ ثنا میر نے بھی مصروفیات کے باعث معذرت کرلی تھی۔

Comments

- Advertisement -