بدھ, اپریل 15, 2026
اشتہار

شاہد آفریدی نے ٹیم کی پریشانی کا ‘حل’ ڈھونڈ نکالا

اشتہار

حیرت انگیز

سابق کپتان شاہد خان آفریدی نے تجربہ کار شعیب ملک کو ایک بار پھر موقع دینے کی حمایت کر ‏دی۔

نوجوان کھلاڑیوں پر مشتمل ٹیم کی کامیابیوں کو سراہتے ہوئے شاہد آفریدی نے جنوبی افریقا کے ‏خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کی فتح پر کھلاڑیوں کو مبارکبا دی۔

ٹوئٹر پر جاری بیان میں شاہدآفریدی نے لکھا کہ کامیابی سے قطع نظر مڈل آرڈر اب بھی مشکلات ‏کا شکار ہے۔

انہوں نے مڈل آرڈر کو مضبوط کرنے کے لیے شعیب ملک کو ایک بار پھر موقع دینے کا مشورہ ‏دیتے ہوئے کہا کہ اس صورتحال میں شعیب ملک کی شمولیت پر غور کیا جانا چاہیے۔

شاہد آفریدی نے لکھا کہ شعیب ملک کو ایک بار پھر ٹیم میں شامل کیا جائے خصوصاً عالمی کپ ‏کے اس سال میں۔

واضح رہے کہ جنوبی افریقا کے خلاف ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی سیریز میں مڈل آرڈر کی پے درپے ‏ناکامیاں کی داستان طویل ہو گئی ہے، ہیڈکوچ اور کپتان بھی اس سے پریشان ہیں۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں