اتوار, مارچ 8, 2026
اشتہار

شاہد آفریدی نے قومی ٹیم کی ناقص کارکردگی کا ذمہ دار کسے قرار دیا؟

اشتہار

حیرت انگیز

قومی ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے گرین شرٹس کی ناقص کارکردگی کا ذمہ دار کرکٹ بورڈ کو قرار دے دیا۔

سابق کپتان شاہد آفریدی نے نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پی سی بی میں پے درپے تبدیلیوں کا اثر ٹیم پر پڑ رہا ہے، ایک سسٹم کو کم از کم تین سال کا وقت دینا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ ہر سال پی سی بی میں نیا چیئرمین آجاتا ہے اور پھر نیا نظام متعارف کروادیا جاتا ہے کسی ملک میں بھی ایسی چیزیں نہیں ہوتیں۔

سابق کپتان نے کہا کہ تمام سینئر بورڈ ممبران اور سینئر کھلاڑیوں کو ایک ساتھ بیٹھ کر منصوبہ بنایا چاہیے، ہم ہر سال نیا نظام بنا کر کیسے توقع کرسکتے ہیں کہ ٹیم اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرے گی۔

واضح رہے کہ قومی ٹیم ٹی 20 ورلڈ کپ کے دو گروپ میچز میں شکست کے بعد میگا ایونٹ سے باہر ہوگئی تھی، امریکا نے پاکستان کو اپ سیٹ شکست دی تھی۔

سابق کرکٹرز کی جانب سے قومی ٹیم کی کارکردگی اور پی سی بی پر سخت تنقید کی گئی تھی۔

یاد رہے کہ پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان آئندہ ماہ دو ٹیسٹ میچز کی سیریز کھیلی جائے گی، شان مسعود ٹیسٹ ٹیم کی قیادت کریں گے جبکہ وائٓٹ بال کے کپتان تاحال بابر اعظم ہیں۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں