اسلام آباد: قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور عالمی شہرت یافتہ جارح مزاج بلے باز شاہد آفریدی کو کھیل کے شعبے میں نمایاں خدمات سر انجام دینے پر ہلال امتیاز کا ایوارڈ دے دیا گیا۔
ایوان صدر میں مختلف شعبہ جات میں اعلیٰ کارکردگی سے متعلق اعزازات تقسیم کرنے کی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں صدر مملکت آصف علی زرداری نے مختلف شخصیات میں اعزازات تقسیم کیے۔
کھیل کے شعبے میں نمایاں خدمات پر شاہد آفریدی کو بھی اس اہم اعزاز سے نواز دیا گیا جبکہ کوہ پیما شہروز کاشف کے لیے ہلال امتیاز کا ایوارڈ ان کی والدہ نے وصول کیا۔
ایوان صدر میں منعقدہ تقریب میں مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والی شخصیات کو نمایاں کارگردگی کی بنیاد پر مختلف اعزازات سے نوازا گیا، مختلف شخصیات کو نشان امتیاز ، ہلال امتیاز اور شجاعت امتیاز ایوارڈز دیئے گئے۔
سابق کپتان کا ایوارڈ ملنے پر کہنا تھا کہ صدر پاکستان کی جانب سے ملنے والا ہلال امتیاز میرے لیے اعزاز کی بات ہے۔
صدرِ پاکستان کی جانب سے ملنے والا تمغۂ امتیاز میرے لیے اعزاز کی بات ہے۔
یہ صرف شاہد آفریدی کا نہیں بلکہ پوری پاکستانی قوم کا اعزاز ہے ❤️🇵🇰آپ لوگوں کی محبت، دعاؤں اور سپورٹ نے ہی مجھے یہاں تک پہنچایا۔
یہ ایوارڈ اُن شہداء کے نام بھی ہے جنہوں نے وطن کیلئے اپنی جانوں کی قربانی دی۔… pic.twitter.com/5f2mezG3s3— Shahid Afridi (@SAfridiOfficial) May 13, 2026
انہوں نے کہا کہ یہ صرف آفریدی کا نہیں بلکہ پوری پاکستانی قوم کا اعزاز ہے، آپ لوگوں کی محبت، دعاؤں اور سپورٹ نے ہی مجھے یہاں تک پہنچایا۔
شاہد خان آفریدی نے اپنی بیٹیوں کو کب موبائل فون دیا؟
سابق کپتان کا کہنا تھا کہ یہ ایوارڈ اُن شہداء کے نام بھی ہے جنہوں نے وطن کے لیے اپنی جانوں کی قربانی دی۔ اللہ پاکستان کو ہمیشہ سلامت رکھے، آمین۔


