منگل, جون 9, 2026
اشتہار

’’ہم مضبوط ٹیم‘‘، شاہد آفریدی کی پاکستانی کرکٹرز کو شاباش

اشتہار

حیرت انگیز

آئرلینڈ کے خلاف سیریز میں کم بیک کر کے سیریز جیتنے پر سابق کپتان شاہد آفردی بھی خوش ہیں اور انہوں نے کرکٹرز کو شاباش دی ہے۔

پاکستان کرکٹ ٹیم نے آئرلینڈ کے خلاف تیسرا اور آخری ٹی ٹوئنٹی میچ جیت کر تین میچوں کی سیریز دو ایک سے جیت لی۔ ابتدا میں خسارے میں جانے کے باوجود ٹیم کے شاندار کم بیک اور سیریز جیتنے پر خوشی سے نہال سابق اسٹار آل راؤنڈر کپتان شاہد آفریدی نے قومی ٹیم کو مبارکباد اور شاباش دی ہے۔

پاکستان کی فتح کے بعد شاہد آفریدی سے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے آفیشل اکاؤنٹ سے ایک پیغام جاری کیا جس میں قومی کرکٹرز کو ان کی شاندار کارکردگی پر مبارکباد کے ساتھ شاباش دی۔

اسکرین گریب / ایکس

شاہد آفریدی نے اپنے پیغام میں لکھا کہ یہ جیت ظاہر کرتی ہے کہ ہم ایک مضبوط ٹیم ہیں اور جب ہر کوئی اپنا حصہ ڈالتا ہے تو بہترین نتائج آتے ہیں۔

بابر اعظم نے ایک ہی جست میں کئی نامور کھلاڑیوں کو پیچھے چھوڑ دیا

انہوں نے بالخصوص شاہین شاہ آفریدی، بابر اعظم اور محمد رضوان کو ٹیگ کرتے ہوئے ان کی پرفارمنس پر انہیں داد دی اور تمام ٹیم کو شاباش دیتے ہوئے کہا کہ شاندار کارکردگی پر آپ تعریف کے مستحق ہیں۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں