ہفتہ, مئی 16, 2026
اشتہار

شاہد آفریدی کا شاپور زدران کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار، مدد کی پیشکش

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے افغانستان کے سابق کرکٹر شاپور زدران کی صحت کے حوالے سے ان کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا ہے۔

رپورٹس کے مطابق شاہد آفریدی نے 38 سالہ شاپور زدران کے لیے ہر قسم کی مدد کی پیشکش بھی کردی ہے۔

زدران کی طبی حالت انتہائی تشویشناک بتائی جا رہی ہے اور انہیں ایک سنگین طبی پیچیدگی کے باعث اسپتال کے انتہائی نگہداشت وارڈ آئی سی یو میں داخل کرایا گیا ہے۔

شاہد آفریدی نے اس حوالے سے سوشل میڈیا پر بیان میں کہا کہ آج زدران کے بھائی سے بات ہوئی اور سابق کرکٹر کی حالت کے بارے میں سن کر بہت تکلیف پہنچی۔

آفریدی نے سابق افغان کرکٹر کے لیے لکھا کہ آپ میدان میں ہمیشہ ایک فائٹر رہے ہیں اور مجھے یقین ہے کہ آپ اس مشکل سے بھی اسی حوصلے کے ساتھ لڑیں گے۔ آپ کی جلد صحتیابی کے لیے دعاگو ہوں۔

افغان کرکٹر آئی سی یو میں داخل، حالت تشویشناک

آفریدی کا اپنی پوسٹ میں مزید کہنا تھا کہ پاکستان اور میں آپ کے ساتھ کھڑے ہیں، اگر کسی بھی مدد کی ضرورت ہو تو میں ہمیشہ موجود ہوں۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں