The news is by your side.

Advertisement

شاہد آفریدی نے دورہ انگلینڈ کے لیے دستیابی ظاہر کردی

قومی ٹی 20 ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے دورہ انگلینڈ کے لیے دستیابی ظاہر کردی۔

غیر ملکی نشریاتی ادارے کو انٹرویو دیتے ہوئے سابق ٹی 20 کپتان شاہد آفریدی نے کہا کہ میں نے سلیکٹروں کو بتایا ہے کہ بہتر ہے کہ وہ انہیں دور رکھیں اور نوجوان کھلاڑیوں کی کارکردگی کو دیکھیں۔

مزید پڑھیں: شاہد آفریدی کو کپتانی سمیت کسی چیز کی تمیز نہیں، ٹیم مینیجر

شاہد آفریدی نے کہا کہ اس وقت ان کی تمام تر توجہ کاؤنٹی کرکٹ پر مرکوز ہے۔ مستقبل میں کیا ہوگا یہ بعد کی بات ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کے لیے کھیلنا ان کی پہلی ترجیح ہے۔ دورہ انگلینڈ کے لیے بورڈ کو ان کی ضرورت پڑی تو وہ دستیاب ہوں گے۔

مزید پڑھیں: شاہد آفریدی کا قومی فٹنس کیمپ میں شمولیت سے انکار

دورہ انگلینڈ کے لیے پاکستانی کرکٹ ٹیم کے تربیتی کیمپ جاری ہیں اور آفریدی کو اس دورے کے لیے انجری کے باعث منتخب نہیں کیا گیا۔ 2 روز قبل آفریدی نے اسپیشل بچوں کے اسکول کا دورہ کیا تھا جہاں ان کو لنگڑاتے ہوئے چلتے دیکھا گیا جس سے واضح ہوتا ہے کہ ان کے گھٹنے میں انجری کا مسئلہ درپیش ہے۔

شاہد آفریدی نے ورلڈ ٹی 20 میں ناکامی کے بعد قیادت چھوڑ دی تھی۔

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں