site
stats
کھیل

ہرارے میچ میں بیٹسمین پلان کے مطابق نہیں کھیلے، شاہد آفریدی

ہرارے : پاکستان ٹی ٹونٹی کرکٹ ٹیم کے کپتان شاہد خان آفریدی نے کہا ہےکہ ہرارے میچ میں بیٹسمین پلان کے مطابق نہیں کھیلے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے میچ کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، شاہد آفریدی نے کہا کہ وکٹ بیٹنگ کیلئے سازگارتھی،لیکن بیٹسمین بڑا اسکور کرنے میں ناکام رہے۔

اب بلے بازوں کو ذمہ داری کا مظاہرہ کرنا ہو گا ۔انہوں نے کہا کہ پاکستان نے میچ میں بہترین باﺅلنگ کا مظاہرہ کیا۔

ان کا کہنا تھا کہ عمران خان نے آخری اوور میں شاندار بولنگ کی، انہوں نے کہا کہ پہلے ٹی ٹونئٹی میچ میں سعید اجمل جیسے اسپن باﺅلر کی کمی محسوس ہوئی ہے ۔

شاہد آفریدی نے کہا کہ سعید اجمل کے بعد پاکستانی ٹیم کو ایک اچھا اسپن باﺅلر درکار ہے جس میں وہ صلاحیتیں ہوں۔

Print Friendly, PDF & Email
20

Comments

comments

اس ویب سائیٹ پر موجود تمام تحریری مواد کے جملہ حقوق@2018 اے آروائی نیوز کے نام محفوظ ہیں

To Top