تازہ ترین

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

آفریدی نے شاہین کو انجری سے بچنے کیلئے کیا انوکھا مشورہ دیا؟

کراچی: سابق جارح مزاج آل راؤنڈر شاہد آفریدی کا کہنا ہے کہ انہوں نے شاہین کو انجری سے بچنے کیلئے ڈائیو نہ مارنے کا مشورہ دیا تھا۔

قومی اسٹار کرکٹر شاہد آفریدی نے ٹوئٹر پر سوال و جواب کے سیشن میں صارف نے سوال کیا کہ ‘لالہ شاہین تو انجرڈ ہوگیا ہے، آپ ہی ریٹائرمنٹ واپس لے لیں’۔

اس سوال کا جواب دیتے ہوئے شاہد آفریدی نے کہا کہ ‘میں نے اس کو پہلے بھی منع کیا تھا کہ ڈائیو مت مارے انجری ہوسکتی ہے آپ فاسٹ بالر ہو۔’

انہوں نے کہا کہ لیکن بعد میں مجھے احساس ہوا کہ وہ بھی آفریدی ہی ہے۔

خیال رہے کہ ایشیا کپ سے قبل پاکستان کرکٹ ٹیم کو بڑا دھچکا لگا ہے، قومی کرکٹ ٹیم کے اہم فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی انجرڈ ہو کر ٹورنامنٹ سے باہر ہوگئے ہیں۔

میڈیکل ایڈوائزری کمیٹی، انڈیپینڈنٹ اسپیشلسٹس نے رپورٹس کی روشنی میں شاہین شاہ آفریدی کو چار سے چھ ہفتے آرام دینے کی تجویز دی ہے جس کے باعث وہ رواں ماہ ہونے والے ایشیا کپ اور انگلینڈ کیخلاف ہوم سیریز سے باہر ہوگئے ہیں۔

Comments

- Advertisement -