شاہد آفریدی کی گاؤں میں موج مستی، گُڑ بنایا، غلیل سے شکار کیا -
The news is by your side.

Advertisement

شاہد آفریدی کی گاؤں میں موج مستی، گُڑ بنایا، غلیل سے شکار کیا

کوہاٹ: سابق کپتان شاہد آفریدی کی کوہاٹ میں اپنے گاؤں میں موج مستی جاری ہے ، انھوں نے گڑ بنتا تو دیکھا تو خود بھی کڑچھا چلانے لگے اور کھیت میں چارپائی پربیٹھ کرغلیل سے شکار کھیلا۔

سابق کپتان شاہد آفریدی ان دنوں اپنے اہل خانہ کے ساتھ کوہاٹ میں چھٹیاں گذار رہے ہیں، انہوں نے مقامی افراد کی گڑ بنانے کے کام میں بھی مدد کی اور کڑھائی کے قریب بیٹھ کر گرما گرم گڑ سے بھی لطف اندوز ہوئے۔

af1

af2

ان کے بھائی مشتاق آفریدی نے ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کی، جسے خاصی مقبولیت حاصل ہوئی۔

af7

afridi-1

شاہد آفریدی نے اپنے آبائی گاؤں تنگی باڑہ میں بھائیوں کے ساتھ کھیتی باڑی میں ہاتھ بھی بٹایا جبکہ اپنی گھومتی گیندوں سے وکٹوں کو نشانہ بنانے والے لالہ کھیتوں میں غلیل سے نشانہ پکا کرنے کی مشقیں کر رہے ہیں اور جب بھوک لگی تو وہیں دسترخوان بچھالیا اور دیسی کھانے پر ہاتھ صاف کیا۔

af5

af4
af6

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں