ہفتہ, مارچ 22, 2025
اشتہار

شاہد آفریدی کا بیٹیوں سے لازوال محبت کا اظہار، جذباتی ویڈیو دیکھیں

اشتہار

حیرت انگیز

سابق کپتان شاہد خان آفریدی نے اپنی بیٹیوں سے لازول محبت کا اظہار کچھ اس طرح کیا یہ ان کی یہ محبت سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

اسٹار آل راؤنڈر شاہد خان آفریدی جنہیں اللہ تعالیٰ نے اپنی رحمتوں سے نوازا اور ان کی 5 بیٹیاں ہیں جن سے وہ بے حد محبت کرتے ہیں اور اس کا اظہار انہوں نے اپنے ایک انٹرویو میں کیا جس کا ایک کلپ سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا۔

بوم بوم آفریدی نے اپنے اس انٹرویو کے دوران خود کو بہت خوش قسمت قرار دیتے ہوئے کہا کہ اللہ تعالیٰ کا شکر ہے کہ انہیں اللہ تعالیٰ نے اپنی رحمتوں سے نوازا۔ میں نے ہر بیٹی کے ساتھ اپنی قسمت کو بدلتے دیکھا ہے۔

شاہد آفریدی جو پٹھان خاندان سے تعلق رکھتے ہیں دوران انٹرویو کہا کہ ہم پٹھانوں کے خاندانوں میں بھی رواج ہے کہ کہا جاتا ہے کہ بیٹا نہیں ہے تو تعویذ بناؤ لیکن میں ان چیزوں کے سخت خلاف ہوں۔ اللہ تعالیٰ قرآن میں فرماتا ہے میں جس کو بیٹی دیتا ہوں تو یہ کہتا ہوں کہ فکر نہ کرو، باپ کا سہارا میں بنوں گا، قرآن پر ہمارا ایمان اور یقین ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ اللہ تعالی نے باپ، بیٹی اور ماں، بیٹے کا انسیت والا رشتہ بنایا ہے۔

شاہد آفریدی نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ میری اہلیہ بھی بیٹے کی کمی محسوس کرتی تھی لیکن انہیں کبھی فکر اس لیے نہیں ہوئی کہ ان کا شوہر مطمئن ہے۔ بیوی اہلیہ کو معلوم ہے کہ میں اپنی بیٹیوں سے بہت خوش ہوں اور ان سے بہت محبت کرتا ہوں۔

 

اسٹار آل راؤنڈر نے اپنی بیٹیوں سے شدید محبت کا اظہار ان جملوں کے ساتھ کیا کہ میں بہت قسمت والا ہوں کہ میرے پاس اللہ کی رحمتیں ہیں اور الحمدللہ میں نے ہر بیٹی کے ساتھ اپنی قسمت کو بدلتے ہوئے دیکھا ہے۔

یاد رہے کہ شاہد آفریدی کی بڑی بیٹی اقصیٰ کی شادی رواں ماہ انجام پائی ہے جب کہ دوسری بیٹی انشا آفریدی کا نکاح فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی کے ساتھ 3 فروری کو ہوگا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں