The news is by your side.

Advertisement

محمد عامر کے کرکٹ چھوڑنے کے فیصلے پر آفریدی بھی بول پڑے

کراچی: قومی ٹیم کے فاسٹ بولر محمد عامر کے کرکٹ چھوڑنے کے فیصلے کو شاہد آفریدی نے پاکستان اور خود عامر کے لیے نقصان دہ قرار دے دیا۔

اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق محمد عامر کے کرکٹ چھوڑنے کے فیصلے پر شاہد آفریدی نے کہا کہ محمد کی کرکٹ ابھی باقی ہے، ان کا فیصلہ خود ان کے لیے اور پاکستان کے لیے نقصان دہ ہے۔

شاہد آفریدی نے کہا کہ زندگی میں مشکل وقت آتا ہے، عامر کو ہار نہیں ماننی چاہئے ، عامر چیلنج کا سامنا کرکے ثابت کرتا کہ وہ نمبر ون بولر ہے۔

’’عامر مایوس ہوگئے تھے لیکن ہار نہیں ماننی چاہیے تھی‘‘

انہوں نے کہا کہ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے ساتھ مسئلہ رہا ہے سینئرز کو عزت نہیں دیتے، میرے ساتھ بھی بورڈ کا رویہ مناسب نہیں تھا۔

واضح رہے کہ فاسٹ بولر محمد عامر نے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا تھا۔

محمد عامر کی ریٹائرمنٹ کی اطلاعات کے بعد چیف ایگزیکٹو پی سی بی وسیم خان نے فاسٹ بولر سے رابطہ کیا، عامر نےتصدیق کی وہ مزید عالمی کرکٹ کھیلنےکی خواہش نہیں رکھتے۔

پی سی بی کی جانب سے جاری بیان کے مطابق محمد عامر کا فیصلہ ذاتی ہے،جس کا احترام کرتےہیں، آئندہ کسی انٹرنیشنل میچ کیلئےعامر کےنام پر غور نہیں کیا جائیگا اور معاملے پر مزیدتبصرہ نہیں کیاجائیگا۔

Comments

یہ بھی پڑھیں