The news is by your side.

Advertisement

عامر نے انگلینڈ میں غلطی کا اعتراف کرلیا تھا،آفریدی

لاہور: ٹی ٹوئنٹی کپتان شاہدآفریدی بھی محمد عامرکے حق میں بول پڑے،انکا کہنا ہے کہ عامر نے غلطی کا اعتراف انگلینڈ میں ہی کرلیا تھا، اب اسے سپورٹ کرنا چاہے۔

ٹی ٹوئنٹی کپتان شاہد آفریدی محمد عامرکی واپسی پر خوش ہے، ٹوئٹر پر آفریدی نے اپنے پیغام میں لکھا کہ عامر نے سچ انگلینڈ میں ہی بتا دیا تھا، فاسٹ بولر نے غلطی کا اعتراف کیا، اب اسے سپورٹ کرناچاہے۔

آفریدی نے عامر کی تعریف کرتے ہوئے لکھا کہ عامر نے ہمیشہ ٹیم کو سپورٹ کیا، دوسروں کی طرح کبھی ٹی وی چینل کا سہارا لے کر کسی کو تنقید کا نشانہ نہیں بنایا۔

آفریدی نے ٹوئٹ کیا کہ دورہ نیوزی لینڈ کیلئے بہترین ٹیم سلیکٹ کی، نوجوان کھلاڑیوں کو کئی مواقع دئیے، لیکن بدقسمتی سے فائدہ نہ اٹھایا گیا۔

انکا مزید کہنا تھا کہ اظہر علی اور محمد حفیظ کے مؤقف کا احترام کرتا ہوں، اسپاٹ فکسنگ کی وجہ سے ملک کی بہت جگ ہنسائی ہوئی.

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں