سدھو کی آمد پر خوشی ہوئی، جیسے اقدامات سے کشیدگی کم ہوگی: شاہد آفریدی
The news is by your side.

Advertisement

سدھو کی آمد پر خوشی ہوئی، ایسے اقدامات سے کشیدگی کم ہوگی: شاہد آفریدی

کراچی : پاکستان کے سابق کپتان اور اسٹار آل راؤنڈ شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ سدھو کو وزیراعظم کی تقریب حلف برداری میں دیکھ کرخوشی ہوئی.

تفصیلات کے مطابق بوم بوم نے اپنے ٹویٹ میں  سابق بھارتی کرکٹر نوجوت سنگھ سدھو کی پاکستان آمد کو ایک مثبت اقدام قرار دیا.

انھوں نے مزید کہا کہ امن ہی دونوں ملکوں کے آگے بڑھنے اور ترقی کا اکلوتا ذریعہ ہے.

اسٹار کرکٹر نے امید ظاہر کی سدھو کی آمد کے فیصلے کو کھلے دل سے قبول کیا جائے گا۔ انھوں نے زور دیا کہ پاکستان اوربھارت کواسی طرح برداشت کاپیغام پھیلاناہوگا.

شاہدآفریدی کا کہنا ہے کہ اس طرح کےاقدامات سےکشیدگی کم ہوگی اور امن کی جانب پیش قدمی ہوگی.

یاد رہے کہ سابق بھارتی کرکٹر، ٹی وی ہوسٹ اور سیاست داں نوجوت سنگھ سدھو وزیراعظم عمران خان کی خصوصی دعوت پر ان کی تقریب حلف برداری میں شریک ہوئے تھے، وہاں ان کی آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے بھی ملاقات ہوئی.

مزید پڑھیں: حالات بدلنے کے لئے جرات ہونی چاہیے اور سدھو نے جرات کا مظاہرہ کیا:‌ وزیر خارجہ

پاکستان میں‌ سدھو عوام اور میڈیا کی توجہ کا مرکز بنے رہے، انھیں‌ بے پناہ محبت ملی، جس کا انھوں نے جانے سے قبل اپنے انٹرویوز اور بیانات میں‌ اظہار خیال کیا.

البتہ سدھو کی پاکستان آمد بھارت کے انتہاپسندوں کو راس نہیں آئی. سدھو پر غداری کے مقدمہ درج ہوا اور ان کے سر کی قیمت مقرر کردی گئی.

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں