تازہ ترین

سپریم کورٹ میں فیض آباد دھرنا نظرثانی کیس کی سماعت آج ہوگی

اسلام آباد : سپریم کورٹ میں فیض آباد دھرنا...

کراچی کے شہریوں کیلیے بجلی مہنگی کر دی گئی

کراچی: کے-الیکٹرک صارفین کیلیے بجلی 1 روپے 48 پیسے...

عام انتخابات کیلیے حلقہ بندیوں کی ابتدائی فہرست کی منظوری

اسلام آباد: الیکشن کمیشن آف پاکستان نے عام انتخابات...

بیرون ملک سے رقوم کی منتقلی ، فری لانسرز کے لیے اچھی خبر آگئی

اسلام آباد : وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی (آئی ٹی) نے...

شعیب ملک کی ٹیم میں‌ واپسی، شاہد آفریدی نے خاموشی توڑ‌ دی

کراچی: قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے شعیب ملک کی ٹی ٹوینٹی اسکواڈ میں واپسی پر مسرت کا اظہار کیا ہے۔

شاہد آفریدی نے تجربہ کار آل راؤنڈر شعیب ملک کی قومی ٹیم میں واپسی پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ  شعیب ملک کی ٹیم میں واپسی کا سن کر اچھا لگا۔

انہوں نے کہا کہ شعیب ملک ایک سینئر اور تجربہ کار کھلاڑی ہیں، وہ ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ میں پاکستان کے لیے بڑا اور اہم کردار ادا کرسکتے ہیں۔

واضح رہے کہ انجری کی وجہ سے صہیب مقصود کو ٹی ٹوینٹی اسکواڈ سے باہر کردیا گیا ہے جبکہ اُن کی جگہ شعیب ملک کو اسکواڈ میں شامل کیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں: شعیب ملک کے مداحوں کیلئے بڑی خوشخبری

پاکستان کرکٹ ٹیم کے مڈل آرڈر بیٹسمین صہیب مقصود نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ کے دوران کمر کی تکلیف میں مبتلا ہوئے تھے، جس کے باعث انہیں آرام کا مشورہ دے کر تبدیل کردیا گیا۔ چیف سلیکٹر محمد وسیم نے صہیب مقصود کی انجری اور اسکواڈ سے باہر ہونے کو افسوسناک قرار دیا تھا۔

چیف سلیکٹر کا کہنا تھا کہ امید ہے کہ صہیب مقصود جلد قومی ٹیم میں واپس آئیں گے، اُن کی جگہ شعیب ملک ٹی ٹوئنٹی ورلڈ میں قومی اسکواڈ کا حصہ ہوں گے۔

واضح رہے کہ پاکستانی آل راؤنڈر شعیب ملک اپنا چھٹا ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کھیلیں گے۔ یاد رہے کہ شعیب ملک 2007 سے 2009 تک قومی ٹیم کی کپتانی کے فرائض بھی سر انجام دے چکے ہیں، 5 جولائی 2018 تک 100 ٹی ٹوئنٹی سیریز کھیلنے والے واحد مرد کرکٹر ہیں۔

Comments

- Advertisement -