ہفتہ, مارچ 14, 2026
اشتہار

شاہد آفریدی کا بھارت کے خلاف میچ سے قبل کھلاڑیوں کو اہم مشورہ

اشتہار

حیرت انگیز

سابق کپتان شاہد آفریدی نے بھارت کے خلاف میچ سے قبل کھلاڑیوں کو ڈاٹ بالز کم کھیلنے کا مشورہ دے دیا۔

نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا کہ ٹی 20 ورلڈ کپ میں بھارت کے خلاف میچ ہر لحاظ سے اہم ہے، قومی کرکٹرز کو غلطیوں پر قابو پانا ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ غلطیاں ہوجاتی ہیں لیکن ٹیمیں وہی کامیاب ہوتی ہیں جو تینوں شعبوں میں کم غلطی کرتی ہیں، کوشش یہ کرنی ہے کہ فیلڈنگ اچھی کریں، ڈاٹ بالز کم کھیلیں، زیادہ ڈاٹ بالز کھیل کر بڑی ہٹ لگانے جاتے ہیں اور وکٹ گنوا دیتے ہیں۔

یہ پڑھیں: عثمان طارق کے بولنگ ایکشن پر محمد حفیظ کا اہم بیان

شاہد آفریدی نے کہا کہ شکر ہے کہ ہماری بیٹنگ لائن 8 تک ہے، ایسے کھلاڑی ہیں جو ہٹ لگاسکتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ کیا ہمارے چھ بیٹرز 15 سے 16 اوورز نہیں کھیل سکتے، اس کے بعد ہمارے دو ہٹرز کو آخری کی 24 گیندیں کھیلنے کے لیے دے دیں، وہ آپ کو اچھا ٹوٹل کرکے دیں گے۔

سابق کپتان نے مزید کہا کہ اوپر کے بیٹرز کو چاہیے کہ گیم کو آگے لے کر بڑھیں اور وکٹ نہ گنوائیں۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں