site
stats
کھیل

شاہد آفریدی کا انکوائری کمیٹی کےسامنے پیش ہونے سے انکار

کراچی : قومی ٹی ٹویٹی کرکٹ ٹیم کے کپتان شاہدآفریدی نے تحقیقاتی کمیٹی کےسامنےپیش ہونےسے صاف انکار کردیا۔ ان کا کہنا ہے کہ جو پوچھناہے فون پرپوچھ لیں.

تفصیلات کے مطابق پی سی بی ہیڈ کوارٹر میں منعقدہ اجلاس میں تحقیقاتی کمیٹی نے شاہد آفریدی کو فون کرکے لاہور طلب کیا۔

جس پر شاہد آفریدی نے نجی مصروفیات کاکہہ کرصاف انکار کردیا۔ انہوں نے کہا کہ لاہورنہیں آسکتاجوپوچھناہے فون پرپوچھ لیں۔

ورلڈ کپ میں شکست کی وجوہات جاننےوالی تحقیقاتی کمیٹی کےپانچ میں سے دو ممبران تاحال غیرحاضرہیں۔ مصباح الحق اوریونس خان اب تک شریک نہیں ہوئے۔

انکوائری کمیٹی کی سربراہی بورڈممبر شکیل شیخ کررہے ہیں، تحقیقاتی کمیٹی مینجمنٹ اور کھلاڑیوں سے پوچھ گچھ کے بعد اپنی سفارشات پی سی بی کو دے گی۔ امکان ہے جمعے کو چئیرمین پی سی بی اہم پریس کانفرنس کریں گے۔

 

Afridi refuses to show up in front of PCB’s… by arynews

Print Friendly, PDF & Email
20

Comments

comments

اس ویب سائیٹ پر موجود تمام تحریری مواد کے جملہ حقوق@2018 اے آروائی نیوز کے نام محفوظ ہیں

To Top