منگل, جون 9, 2026
اشتہار

شاہد آفریدی کا جے شاہ کے بیان پر ردعمل، یاداشت ’ری فریش‘ کرادی

اشتہار

حیرت انگیز

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے ایشین کرکٹ کونسل (اے سی سی) کے صدر جے شاہ کے پاکستان کی سکیورٹی سے متعلق بیان پر انہیں آئینہ دیکھا دیا۔

ایشیا کپ 2023 دبئی کے بجائے سری لنکا میں کرانے کے معاملے پر اے سی سی کے صدر جے شاہ نے گزشتہ روز بیان دیا تھا کہ سکیورٹی اور معاشی صورتحال کے سبب تمام فل ممبرز، میڈیا رائٹس ہولڈرز اور اسٹیڈیم رائٹس ہولڈرز پورا ٹورنامنٹ پاکستان میں کھیلنے پر ہچکچاہٹ کا مظاہرہ کررہے تھے۔

جے شاہ کا کہنا تھا کہ اے سی سی کے صدر کی حیثیت سے مجھے اس کا مناسب حل نکالنا تھا، پی سی بی کے اے سی سی سے مل کر بنائے جانے والے ہائبرڈ ماڈل کو تسلیم کیا۔

اے سی سی کے صدر کے اس بیان پر شاہد آفریدی نے ایکس پر بیان جاری کیا اور اس میں جے شاہ کو مینشن کیا۔

سابق کپتان نے لکھا جے شاہ کا پاکستان میں سیکیورٹی کی صورتحال سے متعلق بیان دیکھا تو ان کی یادداشت ری فریش کرنے کے لیے بتا دوں کہ پاکستان نے گزشتہ 6 سال میں کئی غیر ملکی ٹیموں اور کھلاڑیوں کی میزبانی کی ہے۔

شاہد آفریدی نے اپنی پوسٹ میں بتایا ہے کہ ان برسوں میں کون کون سی غیر ملکی ٹیمیں پاکستان آ چکی ہیں۔

اختتام پر شاہد آفریدی نے مزید لکھا کہ مسٹر شاہ کوئی شک نہیں کہ پاکستان 2025 کی چیمپئنز ٹرافی میں بھارت کی میزبانی کے لیے بھی تیار ہے۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں