جمعرات, جون 11, 2026
اشتہار

شاہد آفریدی کا شاداب خان کے بیان پر ردعمل

اشتہار

حیرت انگیز

سابق کپتان شاہد آفریدی کا شاداب خان کے بیان پر ردعمل آگیا۔

نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا کہ شاداب خان نے بالکل ٹھیک کہا کہ ورلڈ کپ میں ہم بھارت سے نہیں جیتے وہ جیتے ہیں انہیں عزت ملی جسے وہ سنبھال نہیں پائے۔

انہوں نے کہا کہ عزت سنبھال نہیں پائے کا مطلب یہ ہے کہ ان سے آپس کے مسائل نہیں سنبھلے، بطور ٹیم وہ مسائل نہیں سنبھال سکے۔

شاہد آفریدی نے کہا کہ شاداب کو پتا ہونا چاہیے کہ جب ان سے پرفارمنس نہیں ہورہی تھیں اور ٹیم سے باہر کیا جارہا تھا ہم ہی ٹی وی چینلز پر بیٹھ کر کہہ رہے تھے کہ وہ بیک بون ہے ان کا کردار ٹیم میں اہم ہے۔

یہ پڑھیں: ’چھوٹی ٹیم کے خلاف شاداب کو اسٹیج سجا کر دیا گیا‘

سابق کپتان نے کہا کہ شاداب خان کو میں جانتا ہوں وہ بہت اچھا لڑکا ہے، مجھ سے ہی نہیں سب سے بہت عزت سے ملتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ سابق کرکٹرز نے ہمارے بارے میں بھی بہت باتیں کی ہیں لیکن ہم نے انہیں برداشت کیا اور کارکردگی سے خود کو درست ثابت کیا، ہم چھوٹی ٹیموں کے خلاف پرفارمنس نہیں دیتے تھے، بڑی ٹیموں کے خلاف کارکردگی دکھاتے تھے۔

شاہد آفریدی نے کہا کہ شاداب آپ نے ابھی نمیبیا کے خلاف اچھی کارکردگی دکھائی، نیوزی لینڈ کے خلاف بھی ایسا ہی کرو، ہم مشکل وقت میں آپ کے ساتھ کھڑے رہے، آپ نے ڈومیسٹک کرکٹ نہیں کھیلی اس کے باوجود ٹیم میں آگئے، ہم آپ کو سپورٹ کرنے کے لیے بیٹھے ہیں، پرفارمنس کرکے ہمیں جواب دو تاکہ ہم بھی خاموش ہوجائیں۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں