سابق قومی کپتان شاہد آفریدی نے یو ایس ماسٹرز ٹی 10 لیگ میں دھواں دھار بیٹنگ کی تو حواس باختہ گمبھیر لڑ پڑے، شائقین کرکٹ کو ماضی یاد آگیا۔
پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان عالمی شہرت یافتہ شاہد خان آفریدی جو ان دنوں یو ایس ماسٹرز ٹی 10 لیگ میں شریک ہیں ان شائقین کرکٹ ان کی دھواں دھار بیٹنگ کے نظاروں سے برسوں بعد لطف اندوز ہو رہے ہیں۔ گزشتہ روز بھی آفریدی نے برق رفتار اننگ میں بلند وبالا چھکے اور نصف درجن چوکے لگا کر مخالف کھلاڑی گوتم گمبھیر کو اس قدر حواس باختہ کیا کہ وہ آفریدی سے جھڑپ کر بیٹھے۔
سابق اسٹار آل راؤنڈر نے گزشتہ روز نیویارک واریئرز کی جانب سے گوتم گمبھیر کی ٹیم این جے ٹرائیٹنز کے خلاف میچ میں جارحانہ بیٹنگ کا مظاہرہ کیا اور صرف 12 گیندوں پر 37 رنز کی برق رفتار اننگ کھیلی جس میں دو چھکے اور 6 چوکے شامل تھے۔
The Lala Show. Shahid Afridi, wow! 🔥🤙#NJTvNYW #T10League #CricketsFastestFormat #SunshineStarsSixes #USMastersT10 pic.twitter.com/yWwKvT8VlB
— T10 Global (@T10League) August 20, 2023
ان کی اس شاندار کارکردگی پر مخالف کپتان گوتم گمبھیر اتنے حواس باختہ ہوئے کہ وہ شاہد آفریدی سے الجھ پڑے اور ان میں لفظی جھڑپ ہو گئی۔
واضح رہے کہ شاہد آفریدی اور گوتم گمبھیر کی یہ دشمنی نئی نہیں بلکہ برسوں پرانی ہے۔ ان کے درمیان پاک بھارت میچ میں 2007 میں میدان کے اندر ہونے والا جھگڑا آئے روز کسی نہ کسی حوالے سے خبروں کی زینت بنتا رہتا ہے۔
شاہد آفریدی نے اپنی کتاب گیم چینجر میں جہاں اپنے ساتھی کرکٹرز سے متعلق سنسنی خیز انکشافات کیے تھے، وہیں انھوں نے سابق بھارتی اوپنر گوتم گمبھیر کو بھی آڑے ہاتھ لیا تھا۔
گیم چینجر: بوم بوم کی بھارتی کرکٹر گوتم گمبھیر پر کڑی تنقید
آفریدی نے لکھا تھا کہ بھارتی اوپنر گمبھیر کے ساتھ رویے کا مسئلہ تھا، ان کا برتاؤ منفی تھا، سابق اوپنر کا کوئی ریکارڈ نہیں، مگر خود کو ڈان بریڈ میں سمجھتے ہیں۔