سابق کپتان شاہد آفریدی نے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کے ٹوئٹ پر کرارا جواب دے دیا۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے بھڑک مارتے ہوئے لکھا کہ کھیل کے میدان میں آپریشن سندور اور یہ بھی بھارت جیت گیا۔
نریندر مودی نے ایشیا کپ جیتنے پر ٹیم کو مبارکباد بھی دی تھی۔
تاہم شاہد آفریدی نے انہیں جواب دیتے ہوئے لکھا کہ ’یہاں اصل فرق ہے، ہم نے ہمیشہ جنگ کو کھیل سے دور رکھتے ہوئے کرکٹ کھیلی ہے لیکن دنیا نے دیکھا جب جنگ اسکور بورڈ پر 7-0 تھی۔
چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کی جانب سے ایشیا کپ 2025 جیتنے پر کیے گئے ٹوئٹ کا کرارا جواب دے دیا۔
انہوں نے لکھا تھا کہ مودی کو جواب دیا کہ تاریخ پہلے ہی پاکستان کے ہاتھوں تمہاری ذلت آمیز شکست محفوظ کرچکی ہے۔
محسن نقوی کا کہنا تھا کہ کوئی کرکٹ میچ اس اٹل حقیقت کو مٹا نہیں سکتا، کھیل میں جنگ کو گھسیٹنا تمہاری بے بسی کو عیاں کرتا ہے۔
چیئرمین پی سی بی نے کہا تھا کہ بھارت نے کھیل کی اصل روح کو داغدار کیا، بھارتی وزیراعظم کو جنگ میں پاکستان کے ہاتھوں عبرتناک شکست کا درد آج تک نہیں بھولا۔
دفاعی ماہرین کا کہنا تھا بھارتی وزیراعظم نریندر مودی اپنی عوام کی آنکھوں میں دھول جھونکتے ہوئے آپریشن سندور کی ناکامی کو ان کی کامیابی بتاتے ہیں حالانکہ بھارت کے سنجیدہ حلقوں کو بخوبی علم ہے کہ انہیں آپریشن سندور کے باعث کتنا نقصان اٹھانا پڑا تھا۔
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں



