منگل, مارچ 17, 2026
اشتہار

اسلام آباد میں خودکش حملہ، شاہد آفریدی کا شدید ردعمل سامنے آگیا

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے بلوچستان میں حالیہ دہشتگردانہ حملوں کے بعد اسلام آباد میں پیش آنے والے واقعے پر شدید ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ معصوم شہریوں کو مسلسل بربریت کا نشانہ بنایا جا رہا ہے، جسے مزید برداشت نہیں کیا جا سکتا۔

شاہد آفریدی نے سماجی رابطے کے پلیٹ فارم ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر جاری اپنے بیان میں کہا کہ دہشتگردی کے یہ واقعات ایک تسلسل کے ساتھ ہو رہے ہیں اور سوال یہ ہے کہ آخر کب تک صرف مذمتی بیانات اور ٹویٹس کے ذریعے حالات سے نمٹا جاتا رہے گا، جبکہ دہشتگردی کی لہر بڑھتی جارہی ہے۔

انہوں نے ریاستِ پاکستان سے مطالبہ کیا کہ بیرونی مداخلت کے جن ثبوتوں کا بارہا ذکر کیا جاتا ہے، انہیں قوم کے سامنے لایا جائے تاکہ عوام کو اصل حقائق سے آگاہ کیا جا سکے۔

اُنہوں نے کہا کہ قوم کو اعتماد میں لے کر دہشتگردی کے مکمل خاتمے کے لیے جو بھی اقدامات ضروری ہوں، وہ فوری طور پر کیے جائیں۔

اسلام آباد کی امام بارگاہ میں دھماکا، 4 افراد کو حراست میں لے لیا گیا

سابق جارح مزاج بلے باز نے کہا کہ پاکستان کے عوام مزید بے گناہ جانوں کے ضیاع کے متحمل نہیں ہو سکتے اور اب عملی اور فیصلہ کن اقدامات کرنے کی ضرورت ہے۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں