تازہ ترین

چین پاکستان معاہدوں کے حوالے سے آئی ایم ایف کا اہم بیان

عالمی مالیاتی ادارے کا کہنا ہے کہ چین پاکستان...

جون تک پی آئی اے کی نجکاری کا عمل مکمل کرلیا جائے گا، وفاقی وزیر خزانہ

کراچی : وزیرخزانہ محمداورنگزیب کا کہنا ہے کہ پی...

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

سیالکوٹ واقعے پر شاہد آفریدی بھی بول پڑے

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی کا سیالکوٹ میں مشتعل افراد کے ہاتھوں سری لنکن شہری کی ہلاکت پر ردعمل سامنے آگیا۔

شاہد آفریدی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر قرآنی آیت کا حوالہ دیتے ہوئے لکھا کہ’ جس نے ایک انسان کا قتل کیا گویا اس نے پوری انسانیت کا قتل کیا’۔

خیال رہے کہ سیالکوٹ میں نجی فیکٹری کا سری لنکن منیجر فیکٹری ملازمین کے تشدد سے ہلاک ہوگیا۔

مشتعل افراد نے لاش کو سڑک پر گھسیٹا اور آگ لگا دی، مشتعل افراد کا دعویٰ ہے کہ مقتول نے مبینہ طور پر مذہبی جذبات مجروح کیے تھے۔

وزیرمملکت برائے اطلاعات و نشریات فرخ حبیب کا کہنا تھا کہ ایک مرکزی ملزم فرحان ادریس کو گرفتار کرلیا گیا ہے اور مزید 100 افراد زیر حراست ہیں۔

Comments

- Advertisement -