اتوار, اپریل 12, 2026
اشتہار

شاہد آفریدی کا انگلینڈ کے خلاف میچ کے لیے اپنی پلیئنگ الیون کا اعلان

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: پاکستانی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور جارح مزاج بلے باز شاہد آفریدی نے انگلینڈ کے خلاف ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ سپر ایٹ مرحلے کے اہم میچ کے لیے اپنی پلیئنگ الیون کا اعلان کر دیا ہے۔

قومی ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے انگلینڈ کے خلاف اہم میچ سے قبل اپنی مجوزہ پلیئنگ الیون کا اعلان کرتے ہوئے قومی ٹیم کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔

اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ آج کا دن اتحاد اور یکجہتی کا ہے۔ انگلینڈ کے خلاف یہ ایک نہایت اہم مقابلہ ہے اور کامیابی مشترکہ یقین اور مکمل عزم کے ساتھ ہی ممکن ہے۔ انہوں نے کھلاڑیوں کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ بہترین کارکردگی دکھا کر قوم کا سر فخر سے بلند کریں۔

آفریدی کی جانب سے تجویز کردہ پلیئنگ الیون میں بابر، فرحان، صائم، سلمان، فخر، عثمان، فہیم، نسیم، ابرار، مرزا اور طارق شامل ہیں۔

پاکستان سپر لیگ کا ابتدائی شیڈول بالآخر سامنے آگیا

کرکٹ شائقین کی نظریں اس اہم میچ پر مرکوز ہیں اور پوری قوم کو ٹیم سے شاندار کارکردگی کی امید ہے۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں