site
stats
کھیل

دنیا کو بتانا ہے صرف لاہور نہیں پورا پاکستان محفوظ ملک ہے، شاہد آفریدی

لاہور : پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی کا کہنا ہے کہ سری لنکن ٹیم کی پاکستان آمد خوش آئند ہے۔ انٹرنیشنل میچز اب لاہور کے بجائے دیگر شہروں میں بھی ہونے چاہیں، دنیا کو پیغام دینا ہے پاکستان محفوظ ملک ہے۔

تفصیلات کے مطابق شاہد آفریدی فاؤنڈیشن اسکول ملک پور کیمپس ڈیفنس کی تقریب سے سابق کپتان شاہد خان آفریدی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سری لنکن ٹیم کی پاکستان آمد خوش آئند ہے، انٹرنیشنل میچز اب لاہور کے بجائے دیگر شہروں میں بھی ہونے چاہیں۔

شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ دنیا کو بتانا ہے صرف لاہور نہیں پورا پاکستان محفوظ ملک ہے، ٹی ٹوئنٹی سے کرکٹ تیز ہوئی ٹی ٹین سے بھی کرکٹ کو فائدہ ہوگا۔

انھوں نے کہا کہ پاکستان کچھ لوگوں کا نہیں بلکہ ہم سب کا ملک ہے اورہمیں ہی اسے مل کر بہتر بنانا ہے، اچھا کام کرنےمیں لوگ ساتھ دیتےہیں، کافی لوگوں نےمشکل حالات میں بھی میراساتھ دیا۔

آفریدی کا مزید کہنا تھا کہ ٹیسٹ ٹیم مصباح اور یونس کے جانے کے بعد کافی جدوجہد کر رہی ہے اور ہمارے پاس یہی ٹیلنٹ ہے جو آگے جا کر مزید نکھر جائے گا، پہلے ون ڈے میں اچھی پرفارمنس دی امید ہے کہ وہ اگلا میچ بھی جیتیں گے۔

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان نے کہا کہ گذشتہ 20 میں لوگوں نے جتنا پیار مجھے دیا اب وہ لوٹانے کا وقت آگیا ہے۔


مزید پڑھیں : آفریدی پی ایس ایل کا اگلا سیزن کراچی کنگز سے کھیلیں گے


خیال رہے کہ چند روز قبل شاہد خان آفریدی نے پی ایس ایل کا اگلا سیزن کراچی کنگز کے پلیٹ فارم سے کھیلنے کا اعلان  کیا تھا اور پاکستان سپر لیگ کے سب سے بڑے کھلاڑی سب سے بڑی ٹیم کراچی کنگز کے اسکواڈ کا حصہ بن گئے تھے۔


اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔

Print Friendly, PDF & Email
20

Comments

comments

اس ویب سائیٹ پر موجود تمام تحریری مواد کے جملہ حقوق@2018 اے آروائی نیوز کے نام محفوظ ہیں

To Top