The news is by your side.

Advertisement

ٹی ٹین لیگ کو بھی دیگر لیگز کی طرح سمجھنا چاہئے، شاہد آفریدی

کراچی: قومی ٹیم کے سابق کپتان شاہد خان آفریدی نے ٹی ٹین لیگ کے خلاف منفی پروپیگنڈا مسترد کردیا، جبکہ سی ای او اے آر وائی سلمان اقبال نے کہا ہے کہ ہم سب کو مل کر کرکٹ کو پروموٹ کرنا چاہئے۔

تفصیلات کے مطابق شاہد خان آفریدی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے بیان میں ٹی ٹین لیگ پر منفی پروپیگنڈا کرنے والوں کو جواب دیتے ہوئے کہا کہ ٹی ٹین لیگ کو بھی دیگر لیگز کی طرح سمجھنا چاہئے۔

انہوں نے کہا کہ پتہ نہیں اتنا ہنگامہ کس لئے کیا جارہا ہے؟ ٹی ٹین لیگ پر پی سی بی اور ٹیم آنرز کا ساتھ دینا چاہئے۔

شاہد آفریدی کا کہنا ہے کہ اپنے مقصد کے حصول کے لیے ٹی ٹین لیگ کو استعمال نہ کیا جائے، ہم سب کے لیے پاکستان پہلے ہونا چاہئے۔

سابق کوچ و کپتان قومی کرکٹ ٹیم وقار یونس نے بھی مخالفین کو کرارا جواب دیتے ہوئے کہا کہ ٹی ٹین لیگ کے مخالفین خاموش ہی رہیں تو بہتر ہے۔

چیئرمین پی سی بی نجم سیٹھی نے کہا ہے کہ شاہد آفریدی نے پروپیگنڈا کرنے والوں کو زوردار چھکا لگا کر جواب دے دیا ہے۔

شاہد آفریدی کے ٹوئٹ کے جواب میں سی ای او اے آر وائی سلمان اقبال نے کہا کہ پاکستان ہی نہیں دنیا بھر کے لوگ کرکٹ سے محبت کرتے ہیں جبکہ جب پی ایس ایل شروع ہورہی تھی تب بھی اسی طرح کا پروپیگنڈا کیا گیا تھا، ہمیں کرکٹ اور پاکستان کو پروموٹ کرنا چاہئے۔

آفریدی سے قبل قومی ٹیم کے بالنگ کوچ اظہر محمود، عماد وسیم، چیف سلیکٹر انضمام الحق ودیگر بھی ٹی ٹین لیگ کی حمایت میں بیان دے چکے ہیں۔

یہ پڑھیں: ٹی ٹین کے آنے سے کرکٹ اور تیز ہوجا ئےگی، انضمام الحق

Print Friendly, PDF & Email

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں