ہفتہ, مارچ 14, 2026
اشتہار

شاہد آفریدی آئی سی سی کے دہرے معیار پر برس پڑے

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور عالمی شہرت یافتہ جارح مزاج بلے باز شاہد آفریدی نے آئی سی سی کو دہرے معیار پر کھل کر تنقید کا نشانہ بنایا۔

رپورٹس کے مطابق شاہد آفریدی نے سوشل میڈیا پر جاری اپنے پیغام میں کہا کہ ایک سابق بین الاقوامی کرکٹر ہونے کے ناتے انہیں آئی سی سی کی پالیسیوں میں تسلسل نہ ہونے پر شدید مایوسی ہوئی ہے۔

آفریدی نے کہا کہ آئی سی سی نے 2025 میں پاکستان کا دورہ نہ کرنے کے بھارتی فیصلے کو سکیورٹی خدشات کی بنیاد پر قبول کیا تاہم جب معاملہ بنگلا دیش سے متعلق آیا تو اسی نوعیت کے خدشات کو سنجیدگی سے نہیں لیا گیا۔

قومی ٹیم کے سابق کپتان نے کہا کہ عالمی کرکٹ ادارے کو تمام رکن ممالک کے ساتھ یکساں اور منصفانہ رویہ اپنانا چاہئے۔

انہوں نے زور دیا کہ اگر سکیورٹی خدشات کو ایک ملک کے لیے قابلِ قبول سمجھا جاتا ہے تو دیگر ممالک کیلئے بھی اسی اصول پر عمل ہونا چاہئے۔

پی ایس ایل 11 کے لیے کھلاڑیوں کی نیلامی کی تاریخ کا اعلان

سابق قومی کرکٹر نے کہا کہ اس طرح کے دوہرے معیارات نہ صرف کرکٹ کے عالمی نظم و نسق پر سوالات اٹھاتے ہیں بلکہ کھیل کی روح کے بھی منافی ہیں۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں