بدھ, اپریل 22, 2026
اشتہار

’میں نے شاہین کو اپنی ٹیم سے ڈراپ کرکے غصہ دلایا وہ پرفارم کرگیا‘

اشتہار

حیرت انگیز

سابق کپتان شاہد آفریدی کا کہنا ہے کہ میں نے شاہین کو اپنی ٹیم سے ڈراپ کرکے غصہ دلایا وہ پرفارم کرگیا۔

نجی ٹی وی کی ٹرانسمیشن میں گفتگو کرتے ہوئے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا کہ شاہین آفریدی میری پلیئنگ الیون میں نہیں تھے لیکن مجھے یہ بھی پتا تھا کہ اس سے کام کیسے لیا جاتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس کو ذرا غصہ دلایا کہ سارے تو کہہ ہی رہے ہیں ذرا سسر کہہ کر دیکھے تو اسے غصہ آئے گا اور ایسا ہی ہوا ہے۔

شاہد آفریدی نے کہا کہ اگلے میچ کا مجھ سے پوچھیں گے تو میں اس میں شاہین کو اپنی ٹیم میں نہیں رکھوں گا۔

یہ پڑھیں: بابر، شاہین اور شاداب کو باہر بٹھاؤ، شاہد آفریدی بھارت سے یکطرفہ شکست پر برہم

سابق کپتان نے کہا کہ شاہین اسی طرح غصہ دلانا ہے کچھ لوگوں کی ایگوز کو اسی طرح مارو، شاہین کے دماغ کا مجھے اچھی طرح پتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ لوگ کہیں گے کل اس نے پرفارم کرلیا تو ایسی باتیں کررہا ہوں لیکن میں نے اپنی بیٹی کو بھی بتا دیا تھا، وہ کہہ رہی تھی کہ بابا آپ کی ٹیم میں شاہین نہیں ہیں تو میں نے کہا کہ بیٹا میچ میں چیک کرنا، اگر اس کو جو بھی میچ ملے گا اس سے یہ بات برداشت نہیں ہوگی، میں اس کے دماغ کے ساتھ کھیل گیا۔

شاہد آفریدی نے کہا کہ میں نے شاہین آفریدی کو لڑتے ہوئے دیکھا ہے۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں