بدھ, جولائی 22, 2026
اشتہار

شاہد آفریدی ٹی 20 ورلڈ کپ میں پاکستان کی نمائندگی کے لیے تیار

اشتہار

حیرت انگیز

سابق کپتان شاہد آفریدی 21 نومبر سے یکم دسمبر تک کراچی میں ہونے والے آئی ایم سی اوور 40 ٹی 20 ورلڈ کپ میں ایکشن میں دکھائی دیں گے۔

سابق کپتان شاہد آفریدی کی شمولیت کی باضابطہ تصدیق پاکستان ویٹرنز کرکٹ ایسوسی ایشن (پی وی سی اے) نے کردی۔

پی وی سی اے کا کہنا ہے کہ لیجنڈری آل راؤنڈر شاہد آفریدی ایک بار پھر پاکستان کی جرسی پہننے کے لیے تیار ہیں اس بار وہ آئی ایم سی اوور 40 ٹی 20 ورلڈ کپ 2025 میں ایکشن میں دکھائی دیں گے۔

آفریدی کی موجودگی ٹورنامنٹ میں زبردست اسٹار پاور اور شائقین کے جوش و خروش میں اضافے کا باعث بنے گی۔

سابق کپتان نے 500 سے زائد بین الاقوامی میچوں میں پاکستان کی نمائندگی کرتے ہوئے تمام فارمیٹس میں 11,196 رنز بنائے اور 541 وکٹیں حاصل کی ہیں۔

آفریدی کی شمولیت سے ٹورنامنٹ میں دنیا بھر کے کرکٹ شائقین کی توجہ حاصل کرنے کی امید ہے۔

پاکستانی اوور 40 کی ٹیم کی قیادت سابق آل راؤنڈر عبدالرزاق کریں گے جب کہ جاوید میانداد ٹیم مینٹور کے فرائض انجام دیں گے جبکہ مکمل اسکواڈ کا اعلان جلد کیا جائے گا۔

آئی ایم سی اوور 40 ٹی 20 ورلڈ کپ 2025 میں 12 بین الاقوامی ٹیمیں حصہ لیں گی جس کے 42 میچ کراچی بھر میں کھیلے جائیں گے۔

اہم ترین

نعمان ناصر
نعمان ناصرhttps://arynews.tv/
صحافی و بلاگر، 10 سال سے اے آر وائی نیوز سے وابستہ ہیں

مزید خبریں