کراچی (10 مئی 2026): پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے معرکہ حق کا ایک سال مکمل ہونے پر پاک فوج اور قوم کو مبارکباد پیش کی ہے۔
بھارت کے رات کی تاریکی میں کیے گئے بزدلانہ حملے پر پاک فوج کے دن کے اجالے میں آپریشن بنیان مرصوص کے ذریعہ منہ توڑ جواب دینے والے معرکہ حق کا ایک سال مکمل ہونے پر پوری قوم پاک فوج کو مبارکباد پیش کر رہی ہیں اور تقریبات کا سلسلہ جاری ہے۔
پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد خان آفریدی نے معرکہ حق کے ایک سال مکمل ہونے پر سوشل میڈیا ایپ ایکس پر ٹویٹ کیا ہے، جس میں پاک فوج اور قوم کو مبارکباد بھی پیش کی ہے۔
شاہد خان آفریدی نے اپنی ٹویٹ میں لکھا کہ وہ صف جس میں دل ایک ہوں، قدم ایک ہوں اور ارادے پکے ہوں اللّٰہ اسے پسند کرتا ہے۔
سابق کپتان نے کہا کہ آپریشن بنیان المرصوص کو ایک سال ہو گیا لیکن یہ جیت آج بھی قوم کے دلوں میں زندہ ہے۔ یہ صرف ایک آپریشن نہیں تھا، بلکہ یہ پاکستانی قوم کی غیرت، پاک فوج کی بہادری اور اللّٰہ کی مدد کی نشانی تھی۔
انہوں نے مزید کہا کہ دنیا کو آج نفرت نہیں امن، برداشت اور انسانیت کی ضرورت ہے۔ پاکستان نے ہمیشہ امن کی بات کی ہے، مگر جب وطن کی حرمت پر آنچ آئے تو پوری قوم ایک دیوار بن جاتی ہے۔
شاہد آفریدی نے کہا کہ آپریشن بنیان المرصوص نے دنیا کو یہ پیغام دیا کہ طاقت صرف ہتھیاروں میں نہیں بلکہ اتحاد، ایمان اور سچائی میں ہوتی ہے۔
وہ صف جس میں دل ایک ہوں، قدم ایک ہوں، اور ارادے پکے ہوں اللہ اسے پسند کرتا ہے۔ آپریشن بنیان المرصوص کو ایک سال ہو گیا، لیکن یہ جیت آج بھی قوم کے دلوں میں زندہ ہے۔ یہ صرف ایک آپریشن نہیں تھا، یہ پاکستانی قوم کی غیرت، پاک فوج کی بہادری اور اللہ کی مدد کی نشانی تھی۔
دنیا کو آج نفرت… pic.twitter.com/oAW63htJFR
— Shahid Afridi (@SAfridiOfficial) May 10, 2026
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں


