The news is by your side.

Advertisement

اپنے لئے جینا بہت آسان ہے، آئیے دوسروں کے لئے جئیں، شاہد آفریدی

لاہور : اسٹار آل راؤنڈر اور سابق کپتان قومی کرکٹ ٹیم شاہد خان آفریدی کا کہنا ہے کہ اپنے لئے جینا آسان ہے، آئیے دوسروں کے لئے جئیں، وقت آگیا کہ ہم دوسروں کا خیال کریں،محبت پھیلائیں، اپنے کسی بھی اچھے کام کی ویڈیو یا تصویر شئیر کریں۔

تفصیلات کے مطابق سابق کپتان قومی کرکٹ ٹیم شاہد خان آفریدی نے سماجی رابطے کی وہب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ اپنے لئے جینا آسان ہے، آئیے دوسروں کے لئے جئیں، ہمیں بے شمارنعمتیں حاصل ہیں، وقت آگیا کہ ہم ضرورتمندوں کے لئے کھڑے ہوں، دوسروں کا خیال کریں اور محبت پھیلائیں۔

ایک اور ٹوئٹ میں شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ میرے پہلے ٹوئٹ کا مقصد اچھے کاموں کی طرف راغب کرنا تھا، اپنے کسی بھی اچھے کام کی ویڈیو یا تصویر شئیر کریں، شو آف کیلئے نہیں اچھے کاموں اور متاثرکرنے کے لئے شیئرکریں۔

سابق کپتان نے مزید کہا کہ میری زندگی کا ایک ہی مقصد تمام انسانوں کی خدمت کرنا ہے۔

آفریدی کا ایک اور ٹوئٹ میں کہنا تھا کہ  جتنا ہوسکے مستحق لوگوں کیلئے قدم بڑھائیں، ٹریننگ کے بعد گھر واپسی پر کچرا اٹھانے والے بچوں کو دیکھا،  کچرا اٹھانے والے بچےبھی ہمارے معاشرے کا حصہ ہیں، ان بچوں کے پاس جوتے تک نہیں تھے،  ان بچوں کوناشتہ کرایا،پہننےکیلئےجوتےدیے۔

یاد رہے کہ چند روز قبل شاہد آفریدی نے اپنے پیغام میں  کہا تھا کہ 70سال ہوئے کراچی شہرکے مسائل آج تک حل نہ کیے جاسکے، کراچی سمندر کے کنارے ہے لیکن مکین پانی کے بوند بوند کوترس رہے ہیں۔


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں