تازہ ترین

ایوان صدر میں ہونے والی یوم پاکستان کی فوجی پریڈ ملتوی کردی گئی

اسلام آباد: ایوان صدر میں آج ہونے والی یوم...

یوم پاکستان آج ملک بھر میں ملّی جوش و جذبے سے منایا جارہا ہے

ملک بھر میں یوم پاکستان ملی جوش و جذبے...

ملک میں‌ رمضان المبارک کا چاند نظر آگیا، آج پہلا روزہ ہوگا

پاکستان میں رمضان المبارک 1444 ہجری کا چاند نظر...

الیکشن کمیشن نے پنجاب کے انتخابات ملتوی کردیے

اسلام آباد: الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے...

پی ٹی آئی مارچ پر شیلنگ، شاہد آفریدی کا ردعمل آگیا

کراچی: پی ٹی آئی کے کارکنان پر پولیس کی جانب سے شیلنگ اور لاٹھی چارج کیے جانے پر قومی ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی بھی بول پڑے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق قومی ٹیم کے سابق کپتان شاہد خان آفریدی نے مظاہرین کے خلاف طاقت کے استعمال کو آمرانہ رویہ قرار دے دیا۔

شاہد آفریدی نے اپنے ٹویٹ میں لکھا کہ ’طاقت کا بے دریغ استعمال، چادر چار دیواری کا تقدس پامال، لاٹھی، گولی کی یلغار، آمریت تو ہوسکتا ہے جمہوریت ہر گز نہیں۔‘

انہوں نے لکھا کہ اختلاف اور احتجاج ایک بنیادی حق ہے اور یہی حق ہم 22 کروڑ انسانوں کو ایک قوم بناتا ہے، خدارا اس ملک کو ایک ریاست رہنے دیں۔‘

واضح رہے کہ گزشتہ روز پی ٹی آئی کے حقیقی آزادی مارچ پر کراچی، لاہور اور اسلام آباد میں پولیس کی جانب سے شیلنگ اور ہوائی فائرنگ کی گئی تھی جس کے نتیجے میں درجنوں کارکنان زخمی ہوگئے تھے۔

Comments