afridi ٹی 10 لیگ ایک خوشگوار تجربہ رہا، شاہد خان آفریدی shahid twitter
The news is by your side.

Advertisement

ٹی 10 لیگ ایک خوشگوار تجربہ رہا، شاہد خان آفریدی

کراچی : ٹی 10 لیگ کی ٹیم پختونز کے کپتان شاہد خان آفریدی نے کہا ہے کہ ٹی ٹین کرکٹ لیگ ایک خوشگوار تجربہ رہا، کامیاب ایونٹ کے انعقاد پر سلمان اقبال اورشجیع الملک مبارکباد کےمستحق ہیں۔

یہ بات انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک پیغام میں کہی۔

بوم بوم آفریدی نے کہا کہ ٹی ٹین فارمیٹ کے لئے بولرز کو مزید تیاری کرنا ہوگی، شاہد آفریدی نے کیرالہ کنگز کی ٹیم کو ٹی ٹین لیگ کا چیمپئن بننے پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ کیرالہ کنگز نے عمدہ کھیل کا مظاہرہ کیا۔

واضح رہے کہ شارجہ میں کھیلے جانے والے ٹی10لیگ کے دوسرے سیمی فائنل میں شاہد آفریدی کی ٹیم پختونز کو پنجابی لیجنڈز نے شکست دی تھی۔


مزید پڑھیں: ٹی 10 لیگ، شاہد آفریدی کی ہیٹ ٹرک، مراٹھا عربینز کو شکست


بوم بوم آفریدی کو یہ اعزاز بھی حاصل ہے کہ انہوں نے ٹی 10 لیگ میں سب سے پہلے اپنی نپی تلی بولنگ کے ذریعے ہیٹ ٹرک کی، جس میں روسو، براؤ اور مراٹھا عربینز کے کپتان وریندر سہواگ کی وکٹ بھی شامل ہے۔


اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر ضرور شیئر کریں۔

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں