کراچی: پاکستان کرکٹ ٹیم کے اسٹار آل راؤنڈ شاہد خان آفریدی نے کہا ہے کہ سلمان اور محمد آصف سے متعلق پاکستان کرکٹ بورڈ کو سوچ سمجھ کو فیصلہ کرنا ہوگا، تاکہ مستقبل میں آنیو الے نئے کھلاڑیوں پر اس فیصلے کے اثرات نہ پڑسکیں۔
جناح اسپتال کراچی کے وارڈ نمبر 5 کے دورے اور مریضوں سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاہد آفریدی کاکہنا تھا کہ وہ غیر ملکی دورے پر روانہ ہورہے ہیں جس کے بعد واپسی پر وہ اسلام آباد میں نیشنل ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ میں حصہ لیں گے۔
جناح اسپتال کے حوالے سے شاہد آفریدی کاکہنا تھا کہ پاکستان کے سب سے بڑے اسپتال میں آکر خوشی کم اور افسوس ذیادہ ہوا ہے ، ملک کے طول و عرض سے آئے ہوئے مریض ادویات سمیت بنیادی سہولتوں سے محروم ہیں۔
انہوں نے کہا کہ وارڈ فائیو میں کام کرنے والی این جی او کے ذریعے اس شعبے میں زیر علاج مریضوں کیلئے بیس لاکھ روپے امداد شاہد خان آفریدی فاؤنڈیشن کی جانب سے دی جائے گی۔
انہوں نے کہا کہ وارڈ فائیو میں کام کرنے والی این جی او کے ذریعے اس شعبے میں زیر علاج مریضوں کیلئے بیس لاکھ روپے امداد شاہد خان آفریدی فاؤنڈیشن کی جانب سے دی جائے گی۔
شاہد آفریدی کاکہنا تھا کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں وقت بہت کم ہے اور ٹیم کو تیار بھی کرنا ہے، اس حوالے سے اہم فیصلے کریں گے ۔
انہوں نے کہا کہ مسائل کے حل کیلئے اب کرپشن کا مکمل خاتمہ انتہائی ضروری ہوچکا ہے ۔