جمعرات, مارچ 12, 2026
اشتہار

’ٹینکر مافیا کا قبضہ ختم کرواکر گراؤنڈ بنوانا بڑا اقدام ہے‘ شاہد آفریدی

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: قومی ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی کا کہنا ہے کہ ٹینکر مافیا کا قبضہ ختم کرواکے گراؤنڈ بنوانا بڑا اقدام ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق سابق کپتان شاہد آفریدی نے وزیراعظم عمران خان کے خصوصی فنڈز سے قائم ہونے والے گراؤنڈ کا دورہ کیا اس موقع پر رکن قومی اسمبلی عالمگیر خان نے آفریدی کو میدان سے متعلق بریفنگ دی۔

بوم بوم آفریدی نے کہا کہ گلشن اقبال کے نوجوانوں کے لیے گراؤنڈ وزیراعظم کا بڑا تحفہ ہے، نوجوان کے لیے کھیلوں کے میدان آباد ہونا خوش آئند قدم ہے۔

اس موقع پر رکن اسمبلی عالمگیر خان نے کہا کہ آنے والے وقت میں مزید کھیلوں کے منصوبے مکمل کریں گے۔

واضح رہے کہ کراچی کے بیشتر علاقوں میں میدانوں پر قبضہ مافیا کا راج ہے یا پھر گراؤنڈ ابتر صورت حال کے باعث کچرا کنڈی کا ڈھیر بن گئے ہیں۔

پی ٹی آئی رکن اسمبلی عالمگیر خان کے اقدام کو گلشن اقبال کے نوجوان کرکٹرز کی جانب سے بھی سراہا جارہا ہے۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں