The news is by your side.

Advertisement

شاہد خان آفریدی کا فلاحی ادارے دارالسکون کیلئے 20لاکھ روپے کا عطیہ

لاہور: ٹی  20کرکٹ ٹیم کے کپتان شاہد خان آفریدی نے فلاحی ادارے دارالسکون کیلئے 20لاکھ روپے عطیہ کردیئے۔

تنفصیلات کے مطابق دو روز قبل شاہد آفریدی نے لاہور میں فلاحی ادارے دارالسکون کا دورہ کیا اور 20 لاکھ کا عطیہ دینے کا اعلان کیا، تقریب سے خطاب کرتے ہوئے شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ تمام لوگوں کو ضرورت مندوں کی مدد میں آگے آنا چاہیے ، نئے لڑکوں کو سامنے لانے پر سلیکشن کمیٹی کو کریڈٹ دوں گا، محمد عرفان کی باﺅلنگ میں دہشت ہے ، اسے استعمال کرنے میں احتیاط کرنا چاہیے۔

آفریدی کا کہنا تھا کہ خود پر یقین سب سے اچھی چیز ہے ، ٹیم کو فیلڈنگ میں محنت کی ضرورت ہے ، پابندی کے خاتمے کے بعد محمد عامر کو منتخب کرنا سلیکشن کمیٹی کا کام ہے، سرفراز کسی بھی نمبر پر کھیل سکتا ہے، یہ اس کی بڑی کامیابی ہے۔

شاہد خان آفریدی دنیا بھر میں سب سے زیادہ مقبول کھلاڑیوں میں سے ایک ہے، شاہد آفریدی نے اپنے نام سے منسوب ایک فاؤنڈیشن بھی قائم کیا ہے، جو فلاحی سرگرمیوں کو فروغ دینے اور پاکستان میں غربت کے خاتمے کے لیے کام کررہا ہے۔حال ہی میں شاہد آفریدی فاؤنڈیشن نے کوہاٹ ، خیبر پختونخوا میں صاحبزادہ فضل الرحمان میموریل اور چیریٹی ہسپتال قائم کرنے کے لئے ایک وینچر شروع کیا، جس کو آفریدی خود دیکھ رہے ہے۔

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں