site
stats
کھیل

پاکستان کےمایہ ناز آل راؤنڈر شاہد خان آفریدی نے ٹورنٹوکےمئیر سے ملاقات

ٹورنٹو : پاکستان کے مایہ ناز آل راؤنڈر شاہد خان آفریدی نے ٹورنٹوکے مئیر سے ملاقات کی، جس میں کرکٹ کے امور اور اسپتال کی فنڈ ریز نگ مہم پر تبادلہ خیال کیا گیا اور  کینیڈا میں کرکٹ کے فروغ کیلئے تعاون کی مکمل یقین دہانی کرائی۔

اسانی خدمت کا جذبہ لیے بوم بوم آفریدی کینیڈا میں فنڈریزنگ مہم میں مصروف ہیں، شاہد آفریدی نے ٹورنٹو کے مئیر جان ٹوری سے ملاقات کی اور کرکٹ کے امور پر تبادلہ خیال کیا اور ملاقات میں آفریدی نے کہا کہ یہ ان کیلئے ایک اعزاز ہے کہ انہیں سٹی ہال میں مدعو کیا گیا، یہ میرا ٹورنٹو کا چوتھا ٹرپ ہے یہ ایک بہت خوبصورت ملک اور بہترین شہر ہے۔

aftidi-1

شاہد آفریدی کی کینیڈا میں کرکٹ کے فروغ کیلئے تعاون کی مکمل یقین دہانی

شاہد آفریدی نے کینیڈا میں کرکٹ کے فروغ کیلئے تعاون کی مکمل یقین دہانی کرائی اور کہا کہ کینیڈا میں ضرورت مندوں کی مدد جیسے عظیم مقصد کو آگے بڑھانا چاہتے ہیں۔

afridi23
اس موقع پر ٹورنٹو کے میئر نے کہا کہ وہ شاہد آفریدی کی نوجوانوں کی کرکٹ میں مدد کی آفر قبول کرنے میں دلچسپی رکھتے ہیں کیونکہ ان کا خیال ہے کہ آل راؤنڈر ان نوجوانوں پر مثبت اثرات مرتب کریں گے ۔

af2

جان ٹوری نے آفریدی کو کہا کہ ہم چاہتے ہیں کہ اپنے جوانوں کی مدد سے اس فیلڈ میں کام کریں اس کام کے لیے ہم نے آپ کا انتخاب اس لئے کیا ہے کیونکہ ہم جانتے ہیں کہ ایک آپ ہی ہیں جو کہ جوانوں کو اس کام کی طرف نہ صرف متوجہ کر سکتے ہیں بلکہ ان میں وہ جذبہ بھی جگا سکتے ہیں جو اس کھیل کا خاصہ ہے۔

 

a

ٹورنٹو میں فنڈ ریزنگ مہم کی تقریب سے خطاب میں انہوں نے کہا کہ فلاحی کاموں میں عوام ان کا بڑھ چڑھ کر ساتھ دیں۔

شاہد آفریدی اونٹاریو کی پریمیئر کیتھلین وائن سے ملاقات کرینگے اور کینیڈا کی پہلی نائٹ لائٹ کرکٹ کا افتتاح بھی کریں گے، بوم بوم آفریدی نے کینیڈا کے مختلف شہروں مارکھم، ووگھن، اوک ویلے ،ایڈمنٹن اورکالگیری میں بھی فنڈ ریزنگ کی تقریبات میں شرکت کی۔

Print Friendly, PDF & Email
20

Comments

comments

اس ویب سائیٹ پر موجود تمام تحریری مواد کے جملہ حقوق@2018 اے آروائی نیوز کے نام محفوظ ہیں

To Top