تازہ ترین

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز پر فکس ٹیکس لگانے کا فیصلہ

پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز...

چمن میں طوفانی بارش، ڈیم ٹوٹ گیا، مختلف حادثات میں 7 افراد جاں بحق

چمن: بلوچستان کے ضلع چمن میں طوفانی بارشوں نے...

ملک کو آگے لے جانے کیلیے تقسیم ختم کرنا ہوگی، صدر مملکت

اسلام آباد: صدر مملکت آصف علی زرداری کا کہنا...

ڈی آئی خان میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 4 کسٹمز اہلکار شہید

ڈی آئی خان میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے...

‘شاہد آفریدی ون ڈے کےبجائے ٹیسٹ کے اچھے بیٹسمین تھے’

کراچی: پاکستان کے مایہ ناز سابق کرکٹرز راشد لطیف اور شعیب اختر نے شاہد آفریدی کو ٹیسٹ کرکٹ کے لیے زیادہ موزوں قرار دے دیا۔

نجی ٹی وی سے بات چیت کرتے ہوئے راولپنڈی ایکسپریس نے جارح مزاج بیٹسمین شاہد آفریدی کو ون ڈے میچز کے مقابلے میں بہتر ٹیسٹ بیٹسمین شمار کرتے ہوئے کہا کہ میں آفریدی کو یہی کہتا تھا کہ وہ ون ڈے کے بجائےٹیسٹ فارمیٹ کے بہتر بیٹسمین ہیں۔

انہوں نے کہا کہ مجھے ہمیشہ سے یہی یقین رہا ہے کہ شاہد آفریدی بیٹسمین کے بجائے بہتر بولر تھے، ان کے لیے ٹیسٹ کرکٹ زیادہ موزوں تھی۔

سابق وکٹ کیپر بیٹسمین راشد لطیف نے کہا کہ شاہد آفریدی نے ہمیشہ سفید گیند کو ترجیح دی ، بجائے اس کے جو ہدایات اور تجاویز انہیں دی جاتی تھیں۔

ان کا کہنا تھا کہ شاہد آفریدی کو ٹیسٹ کرکٹ نہیں چھوڑنی چاہیے تھی، ان کا ٹیسٹ فارمیٹ میں مناسب ریکارڈ تھا، ہم نے بھی انہیں ٹیسٹ کرکٹ چھوڑنے کے مشورےکی مخالفت کی تھی لیکن وہ اپنا ذہن بنا چکےتھے اور انہیں نے سفید گیند پر ہی توجہ مرکوز رکھی۔

Comments

- Advertisement -